BR100 No Change (0%)
BR30 No Change (0%)
KSE100 No Change (0%)
KSE30 No Change (0%)
BAFL 57.80 Decreased By ▼ -0.32 (-0.55%)
BIPL 23.77 Increased By ▲ 0.39 (1.67%)
BOP 30.90 Increased By ▲ 2.81 (10%)
CNERGY 11.97 Increased By ▲ 0.23 (1.96%)
DFML 15.27 Increased By ▲ 0.21 (1.39%)
DGKC 195.01 Increased By ▲ 9.98 (5.39%)
FABL 92.09 Decreased By ▼ -0.70 (-0.75%)
FCCL 56.78 Increased By ▲ 2.32 (4.26%)
FFL 13.34 Increased By ▲ 0.27 (2.07%)
GGL 18.38 Increased By ▲ 0.68 (3.84%)
HBL 295.44 Increased By ▲ 9.28 (3.24%)
HUBC 204.17 Increased By ▲ 6.93 (3.51%)
HUMNL 8.65 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
KEL 6.00 Increased By ▲ 0.37 (6.57%)
LOTCHEM 24.37 Increased By ▲ 0.54 (2.27%)
MLCF 97.49 Increased By ▲ 4.51 (4.85%)
OGDC 310.47 Increased By ▲ 6.84 (2.25%)
PAEL 33.07 Increased By ▲ 1.16 (3.64%)
PIBTL 13.15 Increased By ▲ 0.41 (3.22%)
PIOC 252.91 Increased By ▲ 12.50 (5.2%)
PPL 217.17 Increased By ▲ 4.26 (2%)
PRL 85.66 Increased By ▲ 1.32 (1.57%)
SNGP 94.12 Increased By ▲ 4.09 (4.54%)
SSGC 23.32 Increased By ▲ 0.49 (2.15%)
TELE 6.73 Increased By ▲ 0.23 (3.54%)
TPLP 12.67 Increased By ▲ 0.68 (5.67%)
TRG 53.17 Increased By ▲ 1.70 (3.3%)
UNITY 7.77 Increased By ▲ 0.19 (2.51%)
WTL 0.94 Decreased By ▼ -0.01 (-1.05%)
کاروبار اور معیشت

لوڈ شیڈنگ، حکم امتناع کے باعث ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی رکی ہوئی ہے، نیپرا

  • مجموعی تکنیکی اور تجارتی نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ موجودہ قانونی اور ضابطہ جاتی نظام کے تحت تسلیم شدہ نہیں، نیپرا
شائع اپ ڈیٹ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کہا ہے کہ مختلف اپیلیٹ فورمز اور اعلیٰ عدالتوں کی جانب سے حکم امتناع جاری ہونے کے باعث وہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور کے الیکٹرک (کے ای) کے خلاف مجموعی ٹیکنیکل اینڈ کمرشل (اے ٹی اینڈ سی) نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے معاملے پر مزید کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔

نیپرا نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کی 14 اکتوبر 2026 کو ہونے والی میٹنگ کی سفارشات پر اپنے جواب میں واضح کیا کہ مجموعی تکنیکی اور تجارتی نقصانات (اے ٹی اینڈ سی لاسز) کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ موجودہ قانونی اور ضابطہ جاتی نظام کے تحت تسلیم شدہ نہیں اور بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کرنے والے صارفین کو اس بنیاد پر بجلی سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

اتھارٹی کے مطابق پرفارمنس اسٹینڈرڈز (ڈسٹری بیوشن) رولز 2005 کے رول 4 کے تحت نظام کی ضروریات اور نیشنل گرڈ کمپنی کی ہدایات کے مطابق لوڈشیڈنگ کی اجازت ہے، جس میں منسلک لوڈ کے 30 فیصد تک بجلی بند کرنے کے منصوبے شامل ہیں۔ تاہم یہ ضابطہ ڈسکوز کو زیادہ اے ٹی اینڈ سی نقصانات والے فیڈرز پر اپنی مرضی سے لوڈشیڈنگ کرنے کا اختیار نہیں دیتا۔

نیپرا نے کہا کہ بجلی چوری، بلوں کی عدم ادائیگی یا کسی فیڈر پر زیادہ نقصانات کی وجہ سے باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین کو بجلی سے محروم کرنا امتیازی اقدام ہے۔ زیادہ نقصانات متعلقہ تقسیم کار کمپنی(ڈسکوز) کی کارکردگی میں ناکامی ظاہر کرتے ہیں، نہ کہ پورے فیڈر کی بجلی بند کرنے کا جواز فراہم کرتے ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق ڈسکوز کی ذمہ داری ہے کہ وہ تکنیکی نقصانات کم کریں، بجلی چوری روکیں، میٹرنگ اور بلنگ کا نظام بہتر بنائیں، واجبات کی وصولی یقینی بنائیں اور نادہندگان و بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

نیپرا نے یہ بھی نشاندہی کی کہ زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ سے بجلی کی فروخت اور وصولیاں مزید کم ہوسکتی ہیں، جس سے تقسیم کار کمپنیوں کی مالی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ مزید یہ کہ بجلی کی پیداوار کے لیے ٹیک یا پے معاہدوں کے تحت طلب کم ہونے کے باوجود پیداواری صلاحیت کے اخراجات برقرار رہ سکتے ہیں۔

نیپرا نے بتایا کہ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو)، سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو)، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) اور کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی شروع کی گئی تھی۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد متعلقہ کمپنیوں پر خلاف ورزیوں کے باعث 5 کروڑ روپے فی کمپنی جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس کے علاوہ حیسکو، سیپکو اور کیسکو پر نیپرا کی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث روزانہ کی بنیاد پر اضافی جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

تاہم متعلقہ کمپنیوں نے نیپرا اپیلیٹ ٹربیونل اور ہائی کورٹس سے رجوع کیا، جہاں بعض مقدمات میں حکم امتناع جاری ہونے کے باعث مزید کارروائی رک گئی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور طویل بجلی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیپرا، پاور ڈویژن اور متعلقہ ڈسکوز کو آئندہ اجلاس میں طلب کیا ہے۔ کمیٹی نے لوڈشیڈنگ کی وجوہات، متاثرہ علاقوں، دورانیے اور تدارک کے اقدامات پر مشتمل جامع رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف