BR100 No Change (0%)
BR30 No Change (0%)
KSE100 Increased By (2.3%)
KSE30 Increased By (2.61%)
BAFL 58.50 Increased By ▲ 0.70 (1.21%)
BIPL 24.12 Increased By ▲ 0.35 (1.47%)
BOP 32.09 Increased By ▲ 1.19 (3.85%)
CNERGY 12.16 Increased By ▲ 0.19 (1.59%)
DFML 15.48 Increased By ▲ 0.21 (1.38%)
DGKC 203.02 Increased By ▲ 8.01 (4.11%)
FABL 93.48 Increased By ▲ 1.39 (1.51%)
FCCL 59.48 Increased By ▲ 2.70 (4.76%)
FFL 13.46 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
GGL 18.60 Increased By ▲ 0.22 (1.2%)
HBL 303.00 Increased By ▲ 7.56 (2.56%)
HUBC 209.99 Increased By ▲ 5.82 (2.85%)
HUMNL 8.65 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.17 (2.83%)
LOTCHEM 24.80 Increased By ▲ 0.43 (1.76%)
MLCF 103.00 Increased By ▲ 5.51 (5.65%)
OGDC 315.00 Increased By ▲ 4.53 (1.46%)
PAEL 34.17 Increased By ▲ 1.10 (3.33%)
PIBTL 13.45 Increased By ▲ 0.30 (2.28%)
PIOC 264.00 Increased By ▲ 11.09 (4.38%)
PPL 220.68 Increased By ▲ 3.51 (1.62%)
PRL 86.50 Increased By ▲ 0.84 (0.98%)
SNGP 96.00 Increased By ▲ 1.88 (2%)
SSGC 23.69 Increased By ▲ 0.37 (1.59%)
TELE 6.90 Increased By ▲ 0.17 (2.53%)
TPLP 12.84 Increased By ▲ 0.17 (1.34%)
TRG 54.20 Increased By ▲ 1.03 (1.94%)
UNITY 7.91 Increased By ▲ 0.14 (1.8%)
WTL 0.97 Increased By ▲ 0.03 (3.19%)
مارکٹس

پاکستان نے ایل این جی کے دو کارگو خریدنے کیلئے ٹینڈر جاری کردئیے

  • ہر کارگو کے لیے ایل این جی کی مقدار ایک لاکھ 40 ہزار مکعب میٹر مقرر کی گئی ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے دسمبر 2026 اور جنوری 2027 میں کراچی کی بندرگاہ پورٹ قاسم پر ترسیل کے لیے ایل این جی کے دو کارگو خریدنے کی غرض سے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا ہے۔

ٹینڈر نمبر PLL/IMP/LNGT80 کے تحت کمپنی نے پہلے کارگو کی ترسیل کے لیے 14 سے 16 دسمبر 2026 جبکہ دوسرے کارگو کے لیے 9 سے 11 جنوری 2027 کی تاریخیں مقرر کی ہیں۔

پی ایل ایل کی ویب سائٹ پر جاری ٹینڈر نوٹس کے مطابق سرکاری کمپنی ملک کی گیس ضروریات پوری کرنے کے لیے ڈیلیورڈ ایکس شپ (ڈی ای ایس) بنیاد پر ایل این جی کی فراہمی کی خواہاں ہے۔

ہر کارگو کے لیے ایل این جی کی مقدار ایک لاکھ 40 ہزار مکعب میٹر مقرر کی گئی ہے، جس میں 5 فیصد کمی یا اضافے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ اس حوالے سے بولی کی دستاویزات میں درج شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔

پی ایل ایل نے الیکٹرانک بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 نومبر 2026 دوپہر 2 بجے مقرر کی ہے، جبکہ اسی روز دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر ای پاک ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم (ای پی اے ڈی ایس) ورژن 2.0 کے ذریعے بولیاں کھولی جائیں گی۔

الیکٹرانک ٹینڈر دستاویزات، جن میں تفصیلی شرائط و ضوابط، تکنیکی خصوصیات اور دیگر ضروری تقاضے شامل ہیں، رجسٹرڈ بولی دہندگان کے لیے ای پی اے ڈی ایس ورژن 2.0 پر دستیاب ہیں۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ دستی طور پر جمع کرائی جانے والی بولیاں قبول نہیں کی جائیں گی اور تمام دلچسپی رکھنے والے بین الاقوامی سپلائرز کو الیکٹرانک خریداری کے پلیٹ فارم کے ذریعے حصہ لینا ہوگا۔

پی ایل ایل نے نئے خریداری نظام پر رجسٹرڈ نہ ہونے والے سپلائرز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بولی کے عمل میں شرکت کے لیے ای پی اے ڈی ایس کے وینڈر پورٹل پر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ ایک سرکاری ادارہ ہے جس کی ذمہ داری ملک کی گیس ضروریات پوری کرنے کے لیے ایل این جی کی خریداری کرنا ہے۔ تازہ ٹینڈر سردیوں کے موسم میں مقامی توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور درآمدی گیس کی دستیابی یقینی بنانے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف