مارکٹس
پام آئل مسلسل دوسرے سیشن میں سستا
- پام آئل کے بینچ مارک معاہدے کی قیمت 37 رنگٹ کمی کے بعد 4,612 رنگٹفی میٹرک ٹن پر آگئی
ملائیشین پام آئل کے فیوچرز معاہدوں کی قیمتوں میں منگل کو مسلسل دوسرے سیشن کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ دالین میں حریف خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں کمزوری تھی، تاہم خام تیل اور شکاگو سویا آئل کی قیمتوں میں استحکام نے اس کمی کو محدود رکھا۔
برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں جنوری کی ترسیل کے لیے پام آئل کے بینچ مارک معاہدے کی قیمت ابتدائی کاروبار کے دوران 37 رنگٹ، یعنی 0.8 فیصد کمی کے بعد 4,612 رنگٹ (1,133.73 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر آگئی۔






















Comments