BR100 Increased By (0.71%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.89%)
KSE30 Increased By (0.87%)
BAFL 58.06 Decreased By ▼ -0.24 (-0.41%)
BIPL 23.39 Increased By ▲ 0.13 (0.56%)
BOP 28.05 Decreased By ▼ -0.05 (-0.18%)
CNERGY 11.63 Decreased By ▼ -0.65 (-5.29%)
DFML 15.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.2%)
DGKC 185.01 Increased By ▲ 2.65 (1.45%)
FABL 92.79 Increased By ▲ 0.29 (0.31%)
FCCL 54.35 Increased By ▲ 0.54 (1%)
FFL 13.10 Increased By ▲ 0.30 (2.34%)
GGL 17.70 Decreased By ▼ -0.41 (-2.26%)
HBL 287.02 Increased By ▲ 1.85 (0.65%)
HUBC 197.50 Increased By ▲ 2.22 (1.14%)
HUMNL 8.79 Increased By ▲ 0.31 (3.66%)
KEL 5.62 Decreased By ▼ -0.02 (-0.35%)
LOTCHEM 23.90 Increased By ▲ 0.35 (1.49%)
MLCF 93.10 Increased By ▲ 1.14 (1.24%)
OGDC 303.67 Increased By ▲ 1.99 (0.66%)
PAEL 31.90 Increased By ▲ 0.09 (0.28%)
PIBTL 12.69 Decreased By ▼ -0.09 (-0.7%)
PIOC 240.51 Increased By ▲ 4.88 (2.07%)
PPL 213.34 Increased By ▲ 1.28 (0.6%)
PRL 84.00 Decreased By ▼ -3.26 (-3.74%)
SNGP 90.13 Increased By ▲ 0.12 (0.13%)
SSGC 22.88 Increased By ▲ 0.02 (0.09%)
TELE 6.52 Increased By ▲ 0.08 (1.24%)
TPLP 12.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.32%)
TRG 51.40 Decreased By ▼ -0.47 (-0.91%)
UNITY 7.58 Decreased By ▼ -0.03 (-0.39%)
WTL 0.96 Increased By ▲ 0.02 (2.13%)
کاروبار اور معیشت

لکی موٹر کی کیا اسپورٹیج ایل ہائبرڈ کی قیمتوں میں 8 لاکھ روپے تک کمی

  • ایکس فیکٹری قیمتوں میں مال برداری اور انشورنس کے اخراجات شامل نہیں
شائع اپ ڈیٹ

لکی موٹر کارپوریشن نے محدود مدت کی تشہیری پیشکش کے تحت اپنی کیا اسپورٹیج ایل ہائبرڈ کے مختلف ماڈلز کی ایکس فیکٹری قیمتوں میں 8 لاکھ روپے تک کمی کردی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 3 نومبر سے ہوگیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، 1.6 ٹی ایف ڈبلیو ڈی ایچ ای وی کی قیمت میں 7 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک کروڑ 21 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم ہوکر ایک کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 1.6 ٹی اے ڈبلیو ڈی ایچ ای وی کی قیمت 8 لاکھ روپے گھٹا دی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک کروڑ 24 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی جو اس سے قبل ایک کروڑ 32 لاکھ 99 ہزار روپے تھی۔

کمپنی کے مطابق ان تشہیری قیمتوں کا اطلاق ان تمام نئے آرڈرز پر ہوگا جو اس کے ڈیلر مینجمنٹ سسٹم میں بک کرائے جائیں گے اور جن کی مکمل ادائیگی 30 نومبر تک موصول ہوجائے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام ادائیگیاں لکی موٹر کارپوریشن کے نام پر متعلقہ صارف کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائیں۔

کمپنی نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ کوئی بھی نئے یا اضافی ڈیوٹیز، ٹیکسز یا چارجز جن کے باعث قیمتوں میں ردوبدل ہو اور جو گاڑی کی حوالگی کے وقت نافذ العمل ہوں، صارف کو ادا کرنا ہوں گے۔

کمپنی کے مطابق اعلان کردہ ایکس فیکٹری قیمتوں میں مال برداری اور انشورنس کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔

Comments

200 حروف