دنیا
یمن کے حوثیوں کا عدن ایئرپورٹ فوری خالی کرانے کا مطالبہ
- حوثیوں نے عدن ایئرپورٹ فوری خالی کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سعودی اسلحہ بردار طیارے کی مبینہ موجودگی اور علاقے میں دھماکوں کی اطلاعات کا حوالہ دیا ہے
یمن کے حوثیوں نے بدھ کے روز عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو فوری طور پر خالی کرنے کی اپیل کی ہے۔ عدن میں یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت قائم ہے۔
حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انخلا کی اپیل کی وجہ ہوائی اڈے پر سعودی فوجی کارگو طیارے کی مبینہ موجودگی ہے، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اسلحہ لے کر آیا ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
شمالی یمن کے دارالحکومت صنعا پر قابض حوثی ملیشیا ماضی میں بھی ہوائی اڈے کو متعدد بار نشانہ بنا چکی ہے۔ یہ ہوائی اڈہ جنوبی یمن کے لیے انسانی امداد کی ترسیل کا اہم ذریعہ اور آمد و رفت کا کلیدی راستہ ہے۔
شہر کے رہائشیوں نے رائٹرز کو بتایا کہ حوثیوں کی وارننگ سے قبل عدن شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں۔






















Comments