قومی جذبات مجروح کرنے پر ایمباپے کو چینی برانڈز نے تشہیری مہمات سے خارج کردیا
- چین میں 1976 میں انتقال کرجانے والے بانی رہنما ماؤ کے بارے میں مذاق کو بے ادبی اور معاشرتی ممنوعات میں شمار کیا جاتا ہے
فرانس کے معروف فٹبالر کیلین ایمباپے کو چین کے دو بڑے برانڈز نے تشہیری معاہدوں سے خارج کردیا۔
یہ اقدام سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کیا گیا جس میں ایمباپے بظاہر چین کے سابق رہنما ماؤ زے تنگ کے بارے میں مذاق کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
چین میں 1976 میں انتقال کرجانے والے ماؤ زے تنگ کے بارے میں مذاق کو بے ادبی اور معاشرتی طور پر ممنوع سمجھا جاتا ہے۔
مشروبات بنانے والی کمپنی ڈونگ پینگ نے بیان میں کہا کہ وہ قومی جذبات مجروح کرنے والے کسی بھی رویے کی سخت مخالفت کرتی ہے اور اسے ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ کمپنی نے فوری طور پر ایمباپے کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا۔
اسی طرح چین کی سب سے بڑی ڈیری کمپنی مینگ نیو نے بھی ریئل میڈرڈ کے اس فارورڈ کے ساتھ تعاون ختم کردیا۔ اس واقعے سے قبل ایمباپے چینی شائقین میں بے حد مقبول تھے اور سوشل میڈیا پر ان کے لاکھوں فالوورز ہیں۔



















Comments