BR100 Decreased By (-1%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.95%)
KSE30 Decreased By (-1.02%)
BAFL 55.51 Increased By ▲ 0.30 (0.54%)
BIPL 23.97 Decreased By ▼ -0.20 (-0.83%)
BOP 27.30 Decreased By ▼ -0.62 (-2.22%)
CNERGY 12.40 Increased By ▲ 0.05 (0.4%)
DFML 15.79 Decreased By ▼ -0.39 (-2.41%)
DGKC 175.58 Decreased By ▼ -2.63 (-1.48%)
FABL 90.01 Decreased By ▼ -0.40 (-0.44%)
FCCL 49.65 Decreased By ▼ -0.37 (-0.74%)
FFL 13.36 Decreased By ▼ -0.27 (-1.98%)
GGL 18.69 Decreased By ▼ -0.26 (-1.37%)
HBL 283.26 Decreased By ▼ -2.49 (-0.87%)
HUBC 187.86 Decreased By ▼ -2.78 (-1.46%)
HUMNL 8.05 Decreased By ▼ -0.24 (-2.9%)
KEL 5.55 Decreased By ▼ -0.08 (-1.42%)
LOTCHEM 23.04 Decreased By ▼ -0.89 (-3.72%)
MLCF 86.63 Decreased By ▼ -0.91 (-1.04%)
OGDC 298.12 Decreased By ▼ -2.38 (-0.79%)
PAEL 32.05 Decreased By ▼ -0.72 (-2.2%)
PIBTL 12.55 Decreased By ▼ -0.31 (-2.41%)
PIOC 224.17 Decreased By ▼ -3.51 (-1.54%)
PPL 210.17 Decreased By ▼ -4.03 (-1.88%)
PRL 94.52 Decreased By ▼ -0.60 (-0.63%)
SNGP 90.13 Decreased By ▼ -0.52 (-0.57%)
SSGC 22.52 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 6.66 Decreased By ▼ -0.08 (-1.19%)
TPLP 11.51 Increased By ▲ 0.23 (2.04%)
TRG 52.54 Decreased By ▼ -2.19 (-4%)
UNITY 7.62 Decreased By ▼ -0.07 (-0.91%)
WTL 0.89 Decreased By ▼ -0.01 (-1.11%)

پرتگال کے دارالحکومت لزبن کے مرکزی علاقے میں اتوار کی علی الصبح پولیس نے رہائش کے بحران کے خلاف احتجاجی کیمپ ختم کرا دیا، اس دوران مظاہرین پر چڑھائی کی گئی اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے میں معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم زخمیوں کی تعداد فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

پرتگال میں رہائش کی بڑھتی قیمتیں سنگین بحران بن چکی ہیں۔ 2017 کے بعد گھروں کی قیمتیں دگنی سے زیادہ ہو گئی ہیں، جبکہ نئے کرایہ ناموں کے تحت کرائے بھی تقریباً دگنے ہو چکے ہیں۔ اس صورت حال سے نوجوان طبقہ خاص طور پر متاثر ہے۔

ہفتے کے روز ہزاروں افراد نے دارالحکومت کی ایک مرکزی شاہراہ پر مارچ کیا، جس کے بعد مظاہرین نے روسیو اسکوائر میں 100 سے زائد خیمے نصب کیے۔ پولیس نے رات 2 بجے کے بعد کتوں سمیت درجنوں اہلکاروں کے ذریعے کیمپ ختم کرایا۔ پولیس نے مظاہرین کو پہلے خیمے ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔

بینک آف پرتگال کے مطابق، ملک بھر میں 3 لاکھ گھروں کی کمی ہے، جو لزبن کے مجموعی رہائشی ذخیرے کے برابر ہے۔

مظاہرین حکومت سے بے دخلی آسان بنانے اور نئے کرایہ ناموں پر کرایوں کی حد ختم کرنے سے متعلق بل واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بڑھتے کرائے اور مہنگائی عام خاندانوں پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ یہ احتجاج بیلجیم، فرانس، اٹلی اور اسپین میں ہونے والے ایسے مظاہروں کے بعد سامنے آیا ہے۔

Comments

200 حروف