BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Increased By (0.14%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 55.65 Decreased By ▼ -0.12 (-0.22%)
BIPL 24.41 Increased By ▲ 0.08 (0.33%)
BOP 28.78 Decreased By ▼ -0.03 (-0.1%)
CNERGY 12.85 Increased By ▲ 0.05 (0.39%)
DFML 15.91 Decreased By ▼ -0.17 (-1.06%)
DGKC 182.00 Decreased By ▼ -0.40 (-0.22%)
FABL 91.49 Increased By ▲ 0.09 (0.1%)
FCCL 51.77 Decreased By ▼ -0.22 (-0.42%)
FFL 14.03 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.70 Decreased By ▼ -0.40 (-1.99%)
HBL 290.42 Increased By ▲ 0.98 (0.34%)
HUBC 193.43 Increased By ▲ 0.19 (0.1%)
HUMNL 9.29 Increased By ▲ 0.08 (0.87%)
KEL 6.09 Increased By ▲ 0.18 (3.05%)
LOTCHEM 25.41 Decreased By ▼ -0.41 (-1.59%)
MLCF 89.95 Decreased By ▼ -0.50 (-0.55%)
OGDC 299.10 Decreased By ▼ -3.15 (-1.04%)
PAEL 33.77 Increased By ▲ 0.04 (0.12%)
PIBTL 13.65 Decreased By ▼ -0.06 (-0.44%)
PIOC 231.93 Increased By ▲ 0.85 (0.37%)
PPL 218.87 Decreased By ▼ -0.38 (-0.17%)
PRL 106.95 Increased By ▲ 3.19 (3.07%)
SNGP 90.23 Increased By ▲ 0.10 (0.11%)
SSGC 22.91 Decreased By ▼ -0.11 (-0.48%)
TELE 7.11 Decreased By ▼ -0.12 (-1.66%)
TPLP 11.78 Decreased By ▼ -0.09 (-0.76%)
TRG 56.37 Increased By ▲ 0.90 (1.62%)
UNITY 7.93 Decreased By ▼ -0.11 (-1.37%)
WTL 0.96 Decreased By ▼ -0.02 (-2.04%)
کاروبار اور معیشت

تاجروں کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، چیئرمین پی پی ڈی اے

  • کاروباری برادری کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور ایف پی سی سی آئی سمیت دیگر تنظیموں سے مثبت روابط مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، ملک خدا بخش
شائع اپ ڈیٹ

یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کی کور کمیٹی کے رکن اور پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) کے چیئرمین ملک خدا بخش نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں کاروباری برادری کو توانائی کی بلند قیمتوں، پیداواری اخراجات میں اضافے، سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارتی سرگرمیوں کی توسیع جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی صدارت کے لیے ایس ایم تنویر کو یو بی جی کی متفقہ نامزدگی پر مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاکر تاجروں کے مسائل حل کرنے، صنعتی ترقی کے فروغ اور کاروبار دوست ماحول کی تشکیل میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

ملک خدا بخش کے مطابق ایس ایم تنویر کا تجارتی اور صنعتی شعبوں میں وسیع تجربہ، کاروباری حلقوں سے مضبوط روابط اور مسائل کے حل کے لیے عملی کوششیں انہیں نمایاں مقام دیتی ہیں۔ ان کی نامزدگی کاروباری برادری کے اعتماد کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی ڈی اے ملک بھر میں 14 ہزار پیٹرولیم ڈیلرشپس کی نمائندگی کرتی ہے اور پائیدار معاشی ترقی، کاروباری استحکام اور قومی خوشحالی کے لیے کاروباری تنظیموں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی ڈی اے کاروباری برادری کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور ایف پی سی سی آئی سمیت دیگر تنظیموں سے مثبت روابط مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Comments

200 حروف