BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Increased By (0.14%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 55.61 Decreased By ▼ -0.16 (-0.29%)
BIPL 24.50 Increased By ▲ 0.17 (0.7%)
BOP 28.80 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
CNERGY 12.87 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
DFML 15.89 Decreased By ▼ -0.19 (-1.18%)
DGKC 182.20 Decreased By ▼ -0.20 (-0.11%)
FABL 91.49 Increased By ▲ 0.09 (0.1%)
FCCL 51.79 Decreased By ▼ -0.20 (-0.38%)
FFL 14.09 Increased By ▲ 0.07 (0.5%)
GGL 19.95 Decreased By ▼ -0.15 (-0.75%)
HBL 289.12 Decreased By ▼ -0.32 (-0.11%)
HUBC 193.70 Increased By ▲ 0.46 (0.24%)
HUMNL 9.29 Increased By ▲ 0.08 (0.87%)
KEL 6.08 Increased By ▲ 0.17 (2.88%)
LOTCHEM 25.49 Decreased By ▼ -0.33 (-1.28%)
MLCF 90.08 Decreased By ▼ -0.37 (-0.41%)
OGDC 298.90 Decreased By ▼ -3.35 (-1.11%)
PAEL 33.80 Increased By ▲ 0.07 (0.21%)
PIBTL 13.75 Increased By ▲ 0.04 (0.29%)
PIOC 232.00 Increased By ▲ 0.92 (0.4%)
PPL 218.70 Decreased By ▼ -0.55 (-0.25%)
PRL 106.97 Increased By ▲ 3.21 (3.09%)
SNGP 90.39 Increased By ▲ 0.26 (0.29%)
SSGC 22.92 Decreased By ▼ -0.10 (-0.43%)
TELE 7.10 Decreased By ▼ -0.13 (-1.8%)
TPLP 11.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.42%)
TRG 56.46 Increased By ▲ 0.99 (1.78%)
UNITY 7.93 Decreased By ▼ -0.11 (-1.37%)
WTL 0.96 Decreased By ▼ -0.02 (-2.04%)
دنیا

امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کا پہلا مرحلہ طے پاگیا،بھارت

  • بھارت کو توقع ہے کہ معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دے کر اس پر دستخط کردیے جائیں گے، سیکریٹری تجارت
شائع اپ ڈیٹ

بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کا پہلا مرحلہ حتمی شکل اختیار کرچکا ہے اور اس وقت قانونی مسودے کی تیاری جاری ہے۔ بھارت کے سیکریٹری تجارت راجیش اگروال نے جمعرات کو بتایا کہ واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

تجارتی اعدادوشمار پر میڈیا بریفنگ کے دوران راجیش اگروال نے کہا کہ بھارت کو توقع ہے کہ معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دے کر اس پر دستخط کردیے جائیں گے۔ ان کے مطابق نئی دہلی مجوزہ معاہدے کے تحت اپنی مصنوعات کے لیے امریکی منڈی تک ترجیحی رسائی اور ٹیرف میں زیادہ استحکام چاہتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 سے 22 اکتوبر تک بھارت اور ازبکستان کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ حکومتی اور کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتوں میں توانائی کے شعبے میں تعاون، تجارتی سرمایہ کاری اور وسیع تر اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

گلوبل ٹریڈ ریسرچ انیشی ایٹو کے اجے سریواستو نے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے روسی ڈیزل خریدنے کے فیصلے سے امید پیدا ہوئی ہے کہ بھارت کو روسی تیل کی خریداری پر ٹیرف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ تاہم امریکا ان ممکنہ محصولات کی دھمکی کو نئی دہلی پر غیر مساوی تجارتی معاہدہ قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی غرض سے استعمال کرسکتا ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران بھارت اور امریکا کے تعلقات میں کشیدگی رہی ہے۔ اس کی وجوہات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بار بار یہ دعویٰ کرنا کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کرائی، اور عمان کے قریب ایک بحری جہاز پر امریکی فوجی حملہ شامل ہیں، جس میں تین بھارتی ملاح ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

200 حروف