BR100 Decreased By (-1.19%)
BR30 Decreased By (-1.58%)
KSE100 Decreased By (-1.18%)
KSE30 Decreased By (-1.68%)
BAFL 55.04 Decreased By ▼ -1.26 (-2.24%)
BIPL 24.43 Decreased By ▼ -0.22 (-0.89%)
BOP 28.61 Decreased By ▼ -0.47 (-1.62%)
CNERGY 12.41 Decreased By ▼ -0.11 (-0.88%)
DFML 16.33 Decreased By ▼ -0.13 (-0.79%)
DGKC 181.12 Decreased By ▼ -3.26 (-1.77%)
FABL 92.02 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
FCCL 51.04 Decreased By ▼ -1.08 (-2.07%)
FFL 13.79 Decreased By ▼ -0.24 (-1.71%)
GGL 18.94 Decreased By ▼ -0.31 (-1.61%)
HBL 290.26 Decreased By ▼ -5.50 (-1.86%)
HUBC 193.52 Decreased By ▼ -6.63 (-3.31%)
HUMNL 9.13 Decreased By ▼ -0.25 (-2.67%)
KEL 5.89 Decreased By ▼ -0.16 (-2.64%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.08 (-0.3%)
MLCF 89.39 Decreased By ▼ -1.24 (-1.37%)
OGDC 300.39 Decreased By ▼ -5.73 (-1.87%)
PAEL 33.30 Decreased By ▼ -0.66 (-1.94%)
PIBTL 13.61 Increased By ▲ 0.09 (0.67%)
PIOC 231.16 Decreased By ▼ -4.30 (-1.83%)
PPL 217.03 Decreased By ▼ -1.91 (-0.87%)
PRL 93.45 Increased By ▲ 0.38 (0.41%)
SNGP 89.71 Decreased By ▼ -0.64 (-0.71%)
SSGC 22.58 Decreased By ▼ -0.48 (-2.08%)
TELE 7.06 Decreased By ▼ -0.11 (-1.53%)
TPLP 12.30 Decreased By ▼ -0.08 (-0.65%)
TRG 54.04 Decreased By ▼ -1.25 (-2.26%)
UNITY 7.68 Decreased By ▼ -0.05 (-0.65%)
WTL 0.97 Decreased By ▼ -0.02 (-2.02%)
دنیا

امریکی امیگریشن حکام کی ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر پر چھاپے کی اطلاعات

  • وفاقی حکام کا رکنِ کانگریس الہان عمر کے گھر پر چھاپہ، امیگریشن دستاویزات کی جاری فوجداری تحقیقات کے سلسلے میں جانچ
شائع اپ ڈیٹ

امریکی حکام نے پیر کی علی الصبح ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر کے واشنگٹن کے نواح میں واقع گھر پر چھاپہ مارا۔ فاکس نیوز ڈیجیٹل نے اس کارروائی سے واقف ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ صومالیہ میں پیدا ہونے والی قانون ساز کے امیگریشن سے متعلق کاغذات کی تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی محکمۂ انصاف کے ترجمان نے فاکس نیوز ڈیجیٹل کو بتایا، ’’آج واشنگٹن ڈی سی کے علاقے میں محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے تحقیقاتی ادارے نے عدالتی اجازت سے حاصل کردہ سرچ وارنٹ کے تحت تلاشی لی۔ یہ کارروائی وفاقی سطح پر جاری تحقیقات کا حصہ ہے۔‘‘

خبر رساں ادارے کے مطابق، یہ چھاپہ مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والی رکنِ کانگریس کے کاغذات کے حوالے سے دھوکا دہی کی فوجداری تحقیقات کے بعد مارا گیا۔ یہ دستاویزات ان کے بچپن میں ان کے مرحوم والد نے پُر کیے تھے۔

محکمۂ انصاف نے تبصرے کے لیے بھیجی گئی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا، جبکہ الہان عمر کے نمائندے نے بھی تبصرے کی درخواست پر فوری ردعمل نہیں دیا۔

الہان عمر امریکی صدر اور ری پبلکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سیاسی تنقید اور توہین آمیز بیانات کا اکثر نشانہ بنتی رہی ہیں۔ ٹرمپ نے صومالی اور مسلم مخالف بیانات کے سلسلے میں امریکا میں مقیم صومالی برادری کو ریاست مینیسوٹا کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

’عجیب و غریب جنون‘

ٹرمپ کی کھل کر مخالفت کرنے والی الہان عمر ان پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے کے عمل کو ’’غیر صحت مند اور عجیب و غریب جنون‘‘ قرار دے چکی ہیں۔

گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے مشی گن سے امریکی سینیٹ کے لیے ڈیموکریٹ امیدوار اور مسلمان رہنما عبدل السید کو ’’انتہا پسند‘‘ اور ’’دہشت گردوں کا ہمدرد‘‘ قرار دیا، جبکہ ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔

حقوقِ شہری کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے اقلیتوں اور تارکینِ وطن کے حوالے سے ری پبلکن صدر کے بیانات پر تنقید کی ہے۔ ان بیانات میں ان کا وہ سابقہ بیان بھی شامل ہے جس میں انہوں نے صومالی باشندوں کو ’’کچرا‘‘ قرار دیا تھا۔

فروری میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ الہان عمر اور مشی گن سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس رشیدہ طلیب، جو مسلمان بھی ہیں، کو ’’ذہنی ادارے میں داخل‘‘ کیا جانا چاہیے اور انہیں ’’وہیں واپس بھیج دینا چاہیے جہاں سے وہ آئی ہیں۔‘‘ دونوں قانون سازوں نے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران ٹرمپ پر تنقید کی تھی، جب وہ اپنی انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن کے خلاف سخت اقدامات اور قوانین پر عمل درآمد کی کارروائیوں کا ذکر کر رہے تھے۔

گزشتہ ماہ مینیسوٹا کے ایک شہری کو الہان عمر پر سرکہ پھینکنے کے جرم میں ایک سال اور دو ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ انتھونی جیمز کازمیرزک نے وفاقی اہلکار پر حملے کے الزام میں جرم قبول کر لیا تھا۔ اس نے اعتراف کیا کہ الہان عمر کے ترقی پسند سیاسی نظریات سے اختلاف کے باعث اس نے ان پر حملہ کیا تھا۔

Comments

200 حروف