شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں اپ سیٹس کا سلسلہ جاری ہے جہاں 24 گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے والے سربیا کے نواک جوکووچ بھی ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
شنگھائی میں جاری اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ایونٹ میں پولینڈ کے ہیوبرٹ ہرکج نے دوسرے راؤنڈ میں نواک جوکووچ کو 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کر دیا۔
جوکووچ کے خلاف ہیوبرٹ ہرکج کی یہ پہلی کامیابی ہے۔ اس سے قبل وہ سربین اسٹار کے خلاف آٹھ مرتبہ شکست کھا چکے تھے۔
24 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن نواک جوکووچ حال ہی میں ریکارڈ ساتویں بار چائنہ اوپن کا ٹائٹل جیت کر شنگھائی پہنچے تھے، تاہم انہیں دوسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ان کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا۔























Comments