جنوبی افریقہ کی نوانیتھم ’ناوی‘ پلّے نے 2026 کا نوبیل امن انعام جیت لیا
- 12 ملین سویڈش کراؤن مالیت کا نوبیل امن انعام 10 دسمبر کو اوسلو میں پیش کیا جائے گا، انعامی رقم تقریباً 12 لاکھ ڈالر ہے
جنوبی افریقہ کی جج نوانیتھم ’ناوی‘ پلّے نے امن اور بین الاقوامی قانون کے فروغ کے لیے کوششوں پر 2026 کا نوبیل امن انعام جیت لیا۔ ناروے کی نوبیل کمیٹی نے انعام کا اعلان کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔
کمیٹی کے مطابق پلّے کی ابتدائی جدوجہد میں نیلسن منڈیلا اور نسل پرستی کے نظام اپارتھائیڈ کے خلاف آواز اٹھانے والوں کا دفاع شامل تھا، جبکہ بعد میں انہوں نے اپنے دور کے اہم بین الاقوامی عدالتی مقدمات میں جج کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

نوبیل امن انعام رواں ہفتے دیا جانے والا پانچواں نوبیل انعام ہے۔ اس سے قبل ادب، کیمیا، طبیعیات اور طب کے شعبوں میں انعامات کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ گزشتہ سال وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچاڈو نے نوبیل امن انعام حاصل کیا تھا۔
12 ملین سویڈش کراؤن، یعنی تقریباً 12 لاکھ ڈالر مالیت کا یہ انعام 10 دسمبر کو اوسلو میں پیش کیا جائے گا۔ اس تاریخ کو سویڈش صنعت کار الفریڈ نوبیل کی برسی ہے، جنہوں نے 1895 میں اپنی وصیت کے ذریعے ان انعامات کی بنیاد رکھی تھی۔





















Comments