BR100 Increased By (1.74%)
BR30 Increased By (2.8%)
KSE100 Increased By (1.48%)
KSE30 Increased By (1.59%)
BAFL 56.81 Increased By ▲ 0.76 (1.36%)
BIPL 24.70 Increased By ▲ 0.20 (0.82%)
BOP 29.69 Increased By ▲ 0.80 (2.77%)
CNERGY 12.90 Increased By ▲ 0.69 (5.65%)
DFML 16.85 Increased By ▲ 0.14 (0.84%)
DGKC 186.98 Increased By ▲ 3.98 (2.17%)
FABL 93.76 Increased By ▲ 1.42 (1.54%)
FCCL 51.81 Increased By ▲ 1.81 (3.62%)
FFL 13.99 Increased By ▲ 0.17 (1.23%)
GGL 19.33 Increased By ▲ 0.66 (3.54%)
HBL 302.16 Increased By ▲ 6.95 (2.35%)
HUBC 200.90 Increased By ▲ 5.33 (2.73%)
HUMNL 9.39 Increased By ▲ 0.10 (1.08%)
KEL 5.60 Decreased By ▼ -0.02 (-0.36%)
LOTCHEM 25.70 Increased By ▲ 0.40 (1.58%)
MLCF 91.48 Increased By ▲ 3.24 (3.67%)
OGDC 317.15 Increased By ▲ 6.81 (2.19%)
PAEL 34.13 Increased By ▲ 1.12 (3.39%)
PIBTL 13.55 Increased By ▲ 0.36 (2.73%)
PIOC 237.00 Increased By ▲ 5.99 (2.59%)
PPL 220.84 Increased By ▲ 4.36 (2.01%)
PRL 94.75 Increased By ▲ 7.33 (8.38%)
SNGP 90.90 Increased By ▲ 2.83 (3.21%)
SSGC 23.02 Increased By ▲ 0.54 (2.4%)
TELE 7.23 Increased By ▲ 0.26 (3.73%)
TPLP 11.80 Increased By ▲ 0.20 (1.72%)
TRG 54.80 Increased By ▲ 3.35 (6.51%)
UNITY 7.78 Increased By ▲ 0.04 (0.52%)
WTL 1.00 Increased By ▲ 0.01 (1.01%)
کھیل

ہرمن پریت کور نے بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی

  • کور کی قیادت میں بھارت نے دو ٹی 20 ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے دو گولڈ میڈلز بھی جیتے
شائع اپ ڈیٹ

عالمی کپ فاتح کپتان ہرمن پریت کور نے بھارتی ویمنز ٹیم کی تمام فارمیٹس میں قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

37 سالہ ہرمن پریت کور نے بھارت کی جانب سے 5 ٹیسٹ، 51 ون ڈے اور 155 ٹی20 میچوں میں کپتانی کی۔ ان کی قیادت میں بھارت نے گزشتہ سال اپنی سرزمین پر پہلی بار 50 اوورز کا ورلڈ کپ جیتا۔

کور کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے دو ٹی20 ایشیا کپ اور دو ایشین گیمز کے گولڈ میڈلز بھی حاصل کیے، جن میں گزشتہ ماہ آئچی-ناگویا گیمز میں جیتا گیا طلائی تمغہ بھی شامل ہے۔

ہرمن پریت نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ تمام فارمیٹس میں کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، کیونکہ اس سے کئی برسوں کی یادیں، جذبات، قربانیاں اور زندگی بھر ساتھ رہنے والے لمحات وابستہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائکیا سے ملاقات کے ایک روز بعد کیا، جس میں ویمنز ٹیم کے مستقبل پر بات چیت ہوئی۔

خواتین کی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والی کھلاڑی بننے والی کور نے واضح کیا کہ وہ بدستور کرکٹ کھیلتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا میں نے اس ٹیم کیلئے اپنی پوری صلاحیت صرف کیں اور بھارتی خواتین کرکٹ کی قیادت کا اعزاز ہمیشہ یاد رکھوں گی۔ اب میں دوبارہ کھیل کی محبت کے لیے میدان میں اترنے کے لیے تیار ہوں۔ کپتانی ختم ہوئی ہے، سفر جاری ہے۔

Comments

200 حروف