BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ایف بی آر کی ویلیو ایشن ویلیوز بڑھانے سے مساجر مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

  • باڈی مساجرز و آلات کے لیے بھی الگ کسٹمز ویلیوز مقرر کی گئی ہیں
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے درآمدی مساجر چیئرز، فٹ مساجرز، مساج گنز اور دیگر مساج آلات کی کسٹمز ویلیو میں اضافہ کردیا ہے، جس کے نتیجے میں ان اشیا پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز بڑھنے سے صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی کی جانب سے جاری ویلیوایشن رولنگ کے مطابق مساجر چیئرز اور دیگر متعلقہ آلات کی نئی کسٹمز ویلیو کا تعین درآمدی اعدادوشمار، مارکیٹ معلومات، مختلف ماڈلز، ٹیکنالوجی، خصوصیات اور تکنیکی وضاحتوں کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔

رولنگ کے مطابق گزشتہ ویلیوایشن کے بعد مساج آلات میں ٹیکنالوجی، ماڈلز اور فیچرز کے لحاظ سے نمایاں تنوع سامنے آیا، جبکہ درآمدی اور کسٹمز اسیسمنٹ ریکارڈ میں اشیا کی قیمتوں میں بھی نمایاں فرق دیکھا گیا۔ اس صورتحال کے پیش نظر کسٹمز ویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ نے ان اشیا کی نئی ویلیوز مقرر کرنے کی مشق شروع کی۔

اس سلسلے میں درآمد کنندگان اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے بھی معلومات حاصل کی گئیں۔ ایک کمپنی کے نمائندوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی جانب سے درآمد کی جانے والی مساجر چیئرز زیادہ تر بنیادی اور کم قیمت کیٹیگری سے تعلق رکھتی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے اشیا کے وزن سمیت بعض دستاویزات بھی فراہم کی گئیں جن کا جائزہ لیا گیا۔

حکام نے مختلف برانڈز کے ریٹیل آؤٹ لیٹس اور شو رومز کا دورہ کرکے مارکیٹ سروے بھی کیا۔ سروے کے دوران معلوم ہوا کہ مساجر چیئرز عام ہول سیل مارکیٹ کے بجائے زیادہ تر متعلقہ برانڈز کے شو رومز، ریٹیل آؤٹ لیٹس اور سرکاری ویب سائٹس کے ذریعے فروخت کی جاتی ہیں۔

رولنگ میں مساجر چیئرز کو بنیادی/2D، 3D اور 4D اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے، جبکہ فٹ مساجرز، مساج گنز اور دیگر باڈی مساجرز و آلات کے لیے بھی الگ کسٹمز ویلیوز مقرر کی گئی ہیں۔

Comments

200 حروف