BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

اسرائیل کا فلائی دبئی طیارے پر حملے کی مکمل تحقیقات کا عزم، محرکات کا علم نہ ہوسکا

  • شریک پائلٹ نے فلائی دبئی طیارہ تباہ کرنے کی کوشش کی، کپتان اور مسافروں کی مداخلت سے محفوظ لینڈنگ ممکن ہوئی، تحقیقات جاری
شائع اپ ڈیٹ

اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل جانے والی مسافر پرواز کو مبینہ طور پر تباہ کرنے کی کوشش کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے، تاہم ابتدائی جائزے کے مطابق طیارے کے شریک پائلٹ نے کپتان پر حملے میں اکیلے کارروائی کی۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کو فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 1073 دبئی سے تل ابیب جارہی تھی کہ شریک پائلٹ نے کپتان کو چاقو مار دیا اور طیارہ تباہ کرنے کی کوشش کی۔ زخمی کپتان نے کاک پٹ کا دروازہ کھول دیا، جس کے بعد مسافروں نے حملہ آور کو قابو کرلیا۔

طیارے میں موجود متبادل عملے نے کنٹرول سنبھالتے ہوئے اسے سعودی عرب کے تبوک ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔پرواز میں 170 سے زائد افراد سوار تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ حملہ آور سے سعودی عرب میں تفتیش کی جارہی ہے اور امکان ہے کہ اسے متحدہ عرب امارات منتقل کیا جائے گا۔

دو اسرائیلی سکیورٹی حکام کے مطابق ابتدائی جائزے میں شریک پائلٹ کے اکیلے کارروائی کرنے کا امکان سامنے آیا ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ اسرائیل کے متحدہ عرب امارات میں سفیر یوسی شیلی نے کہا کہ کسی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہے اور واقعے کا محرک ابھی طے نہیں ہوا۔

پرواز کے دوران طیارہ سعودی عرب کی حدود میں تقریباً 30 سیکنڈ میں 14 ہزار فٹ نیچے آیا، تاہم عملے اور مسافروں کی بروقت کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل تحقیقات میں ممکنہ طور پر حصہ لے گا۔ ایرانی مداخلت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاکہ اس کے محرکات، ممکنہ دہشت گردی، پیشگی منصوبہ بندی یا کسی بیرونی ہدایت کا تعین کیا جاسکے۔

Comments

200 حروف