BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
کھیل

اسپین کی کروشیا کو 4-1 سے شکست، لامین یامال کے دو گول

  • انگلینڈ نے 10 رکنی چیک ریپبلک کو ہرا دیا
شائع اپ ڈیٹ

لامین یامال کے دو گول کی بدولت ورلڈ کپ کی فاتح اسپین نے کروشیا کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر 4-1 سے شکست دے کر ناقابلِ شکست رہنے کا سلسلہ 40 میچوں تک پہنچادیا اور نیشنز لیگ کے گروپ اے تھری میں اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا جب کہ انگلینڈ نے پراگ میں 10 کھلاڑیوں تک محدود چیک ریپبلک کو 2-0 سے شکست دے دی۔

2023 کی نیشنز لیگ کے فائنل کی طرح جس میں اسپین نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر کامیابی حاصل کی تھی، کروشیا نے ابتدائی گول کھانے کے بعد واپسی کرتے ہوئے مقابلہ تو برابر کردیا، تاہم ہفتے کو ویمبلے میں انگلینڈ کے خلاف 3-2 سے فتح حاصل کرنے والی اسپین کی تازہ دم ٹیم کے سامنے مزاحمت نہ کرسکی۔

جولائی میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اسپین نے پہلی مرتبہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر میچ کھیلا جس سے قبل روڈری نے میدان میں ورلڈ کپ ٹرافی کی نمائش کی۔ سیویلے میں جشن کا سلسلہ جاری رہا اور لامین نے بھی انگلینڈ کے خلاف میچ کی طرح دوسرے ہی منٹ میں گول کرکے اسپین کو برتری دلادی۔

ایلکس بائنا کی جانب سے گول کے قریب بھیجی گئی گیند کو فرمین لوپیز نے عمدگی سے چھوڑ دیا جس پر لامین نے پہلی کوشش میں نشانہ لیتے ہوئے گیند کو کم اونچائی پر مخالف گول پوسٹ کے اندرونی حصے سے گزار دیا۔

اس کے بعد بائنا کی ایک اور کوشش کو کروشیا کے گول کیپر ڈومینک لیواکووچ نے روک دیا۔ اسپین ابتدائی مرحلے میں ہی میچ کو فیصلہ کن بنانے کی پوزیشن میں دکھائی دے رہا تھا، تاہم مہمان ٹیم نے 28ویں منٹ میں ڈیون بیلجو کے ہیڈر کی مدد سے مقابلہ برابر کردیا۔

اسپین کو دوبارہ برتری حاصل کرنے میں تین منٹ سے بھی کم وقت لگا۔ لامین نے دائیں جانب سے چھ گز کے باکس میں کراس بھیجا جس پر مارک پوبیل نے زوردار ہیڈر کے ذریعے گیند لیواکووچ سے پار کردی۔

63 ویں منٹ میں لامین نے اپنا دوسرا اور اسپین کا تیسرا گول کیا۔ انہوں نے پنالٹی ایریا میں پیڈری کا پاس وصول کیا اور انتہائی تنگ زاویے سے زوردار شاٹ لگا کر گیند جال میں پہنچا دی۔ متبادل کھلاڑی نیکو ولیمز نے 89ویں منٹ میں گول کرکے اسپین کی فتح مکمل کردی۔

نیکو ولیمز نے لامین کے بارے میں ٹیلی ڈیپورٹے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک غیر معمولی کھلاڑی ہے۔

Comments

200 حروف