مارکٹس
ملائیشین پام آئل کے نرخ میں تین سیشنز کی گراوٹ کے بعد معمولی اضافہ
- کنٹریکٹ کی قیمت رواں ماہ اب تک 5.4 فیصد گرچکی
ملائیشین پام آئل کے نرخ میں بدھ کو تین مسلسل سیشنز کی گراوٹ کے بعد معمولی اضافہ ہوا جسے دالیان میں ویجیٹیبل آئل کی قیمتوں میں مضبوطی سے سہارا ملا، تاہم یہ اب بھی چار ماہ میں پہلی ماہانہ کمی کی جانب گامزن ہیں۔
برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج پر دسمبر ڈلیوری کے لیے پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ 5 رنگٹ یا 0.11 فیصد اضافے کے ساتھ 4,629 رنگٹ (1,135.67 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر پہنچ گیا جبکہ منگل کو یہ 10 ہفتوں کی کم ترین اختتامی سطح پر بند ہوا تھا۔
اس کنٹریکٹ کی قیمت رواں ماہ اب تک 5.4 فیصد گرچکی ہے۔
























Comments