ڈیزل 2 روپے 63 پیسے، پٹرول 84 پیسے فی لیٹر سستا
- نئی قیمتیں جمعہ، 25 ستمبر کیلئے نافذ العمل ہوں گی
وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمت 2 روپے 63 پیسے کمی سے 412 روپے 12 پیسے فی لیٹر اور موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت 84 پیسے کمی سے 389 روپے 28 پیسے فی لیٹر کردی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی سابقہ قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر، جبکہ پٹرول کی قیمت 390 روپے 12 پیسے فی لیٹر تھی۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جمعرات کو جاری اعلامیے کے مطابق، نظرثانی شدہ قیمتیں وفاقی حکومت کے جاری کردہ پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے طریقۂ کار کے تحت 25 ستمبر 2026 کے لیے مؤثر ہوں گی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں پر نظرثانی کی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں تبدیلی کی وجہ عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت ہے، جس میں پلاٹس کی قیمتوں، پریمیم اور دیگر متعلقہ اخراجات میں تبدیلیاں شامل ہیں۔
گزشتہ جائزے میں حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔
























Comments