مارکٹس
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی بڑی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر کی کمی سے 4268 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر کی کمی سے 4268 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 49 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 429 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 85 ہزار 233 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت 3800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 6,802 روپے پر برقرار رہی۔
























Comments