BR100 Decreased By (-0.54%)
BR30 Decreased By (-1%)
KSE100 Decreased By (-0.44%)
KSE30 Decreased By (-0.41%)
BAFL 56.95 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.24 Decreased By ▼ -0.11 (-0.36%)
CNERGY 13.00 Decreased By ▼ -0.12 (-0.91%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.29 Decreased By ▼ -4.16 (-2.16%)
FABL 93.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.25%)
FCCL 52.30 Decreased By ▼ -0.49 (-0.93%)
FFL 14.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.95%)
GGL 19.26 Decreased By ▼ -0.30 (-1.53%)
HBL 305.52 Decreased By ▼ -0.58 (-0.19%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.32 Decreased By ▼ -0.14 (-0.53%)
MLCF 91.68 Decreased By ▼ -1.48 (-1.59%)
OGDC 315.00 Decreased By ▼ -1.73 (-0.55%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.67 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 240.89 Decreased By ▼ -2.32 (-0.95%)
PPL 223.00 Decreased By ▼ -3.91 (-1.72%)
PRL 91.50 Decreased By ▼ -1.52 (-1.63%)
SNGP 91.00 Decreased By ▼ -0.84 (-0.91%)
SSGC 23.39 Decreased By ▼ -0.42 (-1.76%)
TELE 7.68 Decreased By ▼ -0.12 (-1.54%)
TPLP 12.66 Decreased By ▼ -0.31 (-2.39%)
TRG 56.44 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
ٹیکنالوجی

ایپل نے پاکستان کیلئے پہلا ہیڈ آف گورنمنٹ افیئرز مقرر کردیا

گزشتہ دو سال کے دوران ایپل کے ساتھ حکومت کی بات چیت اور پاکستان کے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے کے باعث اب نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے، شزا فاطمہ
شائع اپ ڈیٹ

ایپل نے سلمان ڈار کو پاکستان کے لیے اپنا پہلا ہیڈ آف گورنمنٹ افیئرز مقرر کردیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے لنکڈ اِن پر ایک پوسٹ میں اس تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایپل کی جانب سے یہ تقرری کمپنی اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط کی عکاسی کرتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا پاکستان کے لیے اپنے ہیڈ آف گورنمنٹ افیئرز کی تقرری کے ذریعے ایپل کی پہلی باضابطہ پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔

شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران ایپل کے ساتھ حکومت کی بات چیت اور پاکستان کے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے کے باعث اب نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے سلمان ڈار کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ باہمی روابط میں اضافہ ہوگا، جس کا مقصد دونوں فریقوں کے لیے فائدہ مند صورتحال پیدا کرنا اور پاکستان میں ایپل کی موجودگی کو وسعت دینا ہے۔

سلمان ڈار نے بھی لنکڈ اِن پر ایک علیحدہ پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے ایپل میں پاکستان کے لیے ہیڈ آف گورنمنٹ افیئرز کی حیثیت سے نئی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عہدے پر میں پاکستان میں حکومتی امور کی قیادت کروں گا اور ریگولیٹرز، پالیسی سازوں اور اہم متعلقہ فریقوں کے ساتھ کمپنی کے روابط میں معاونت فراہم کروں گا۔

شزا فاطمہ خواجہ نے ایپل کے مشرق وسطیٰ اور پاکستان کے لیے ڈائریکٹر آف گورنمنٹ افیئرز عمر الرفاعی کا بھی اس عمل کے دوران تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

یہ تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان اپنی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے اور عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے کوششیں کررہا ہے۔

Comments

200 حروف