BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.21%)
KSE100 Decreased By (-0.6%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 52.08 Decreased By ▼ -0.71 (-1.34%)
FFL 14.53 Decreased By ▼ -0.19 (-1.29%)
GGL 19.10 Decreased By ▼ -0.46 (-2.35%)
HBL 304.48 Decreased By ▼ -1.62 (-0.53%)
HUBC 199.70 Decreased By ▼ -1.72 (-0.85%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.07 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.35 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 91.39 Decreased By ▼ -1.77 (-1.9%)
OGDC 313.70 Decreased By ▼ -3.03 (-0.96%)
PAEL 35.29 Decreased By ▼ -0.34 (-0.95%)
PIBTL 14.74 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 222.24 Decreased By ▼ -4.67 (-2.06%)
PRL 91.59 Decreased By ▼ -1.43 (-1.54%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.62 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 12.75 Decreased By ▼ -0.22 (-1.7%)
TRG 56.14 Decreased By ▼ -0.42 (-0.74%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

یمن کے حوثی باب المندب پر گرفت کے قریب، بحری جہازوں کو نیا خطرہ

  • حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے درمیان حالیہ دنوں میں لڑائی شدت اختیار کرگئی ہے
شائع اپ ڈیٹ

یمن کے حوثی ساحلی شہر مخا پر قبضے کے بعد بحیرۂ احمر کے ہنیس جزائر تک پہنچ گئے ہیں۔ یمنی حکومت کے دو ذرائع نے بتایا کہ اس ڈرامائی تزویراتی پیش رفت سے دنیا کے اہم ترین بحری راستوں میں شمار ہونے والی باب المندب آبنائے کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے درمیان حالیہ دنوں میں لڑائی شدت اختیار کرگئی ہے۔ حوثیوں نے اپنی توجہ محض شمالی علاقوں تک محدود رکھنے کے بجائے یمن کی طویل ساحلی پٹی پر کنٹرول حاصل کرنے پر مرکوز کردی ہے، جس سے انہیں بحری تجارت میں خلل ڈالنے کے لیے زیادہ مضبوط پوزیشن حاصل ہوگئی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی بحری تجارت کو درپیش ممکنہ نئے خطرات کے خدشات کے باوجود حوثیوں کے ترجمان نے کہا ہے کہ بحیرۂ احمر اور آبنائے میں بحری جہازوں کی آزادانہ آمدورفت اور بین الاقوامی تجارت محفوظ ہے اور کارروائیاں مخصوص اہداف تک محدود ہیں۔

تاہم حوثی صرف اسی وقت کارروائیاں روکیں گے جب یمن کے خلاف ’’جارحیت‘‘ ختم کردی جائے گی۔ حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ایکس پر جاری اپنی پوسٹ میں یہ بات کہی۔

حوثیوں کے زیر انتظام انسانی امدادی کارروائیوں کے رابطہ مرکز نے، جو حوثی فورسز اور تجارتی بحری جہازوں کے آپریٹرز کے درمیان رابطے کے لیے قائم کیا گیا ہے، کہا ہے کہ سعودی بحری جہازوں کے سوا تمام شپنگ کمپنیوں کے لیے بحیرۂ احمر میں بحری آمدورفت محفوظ ہے۔ سعودی بحری جہاز پہلے سے اعلان کردہ پابندی کی بدستور زد میں ہیں۔

یمنی ذرائع نے جمعرات کو رائٹرز کو بتایا کہ حوثیوں نے ہنیس جزائر پر حملے شروع کردیئے ہیں، جس کے نتیجے میں حکومتی فورسز اور ان کے اتحادی جنوب کی جانب ذباب تک پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ ذباب آبنائے کے عین مقابل واقع جزیرہ پریم کے سامنے واقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ذباب اور جزیرے پر کنٹرول حاصل کرنا باب المندب آبنائے پر گرفت مضبوط کرنے کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت میں سعودی عرب کے اتحادیوں اور حوثیوں کے درمیان لڑائی میں شدت نے ایران تنازع میں جنگ کا ایک دوسرا محاذ کھول دیا ہے، جس سے عالمی توانائی اور اجناس کی رسد کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

یمنی حکومت کے چار فوجی ذرائع نے بتایا کہ حوثیوں نے اس سے قبل تاریخی بندرگاہی شہر مخا پر قبضہ کرلیا تھا۔

جمعرات کو برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہی، جبکہ آبنائے ہرمز اور بحیرۂ احمر دونوں کے راستوں سے تیل کی رسد شدید متاثر رہی۔

آبنائے ہرمز سے بچنے کے لیے سعودی عرب بحیرۂ احمر کے ساحل پر مزید شمال میں واقع بندرگاہ ینبع سے روزانہ لاکھوں بیرل تیل کی ترسیل کر رہا ہے۔

Comments

200 حروف