BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

شیخ حسینہ کی بیٹی نے فراڈ کے الزامات کے بعد عالمی ادارۂ صحت کی علاقائی سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

  • عالمی ادارۂ صحت کی جنوب مشرقی ایشیا کی سربراہ صائمہ واجد نے فراڈ کے الزامات اور اقوام متحدہ کی برطرفی کی سفارش کے بعد استعفیٰ دے دیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جنوب مشرقی ایشیا کی علاقائی سربراہ اور معزول بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کی بیٹی صائمہ واجد نے بدھ کو استعفیٰ دے دیا۔ رائٹرز نے ان کا استعفیٰ خط دیکھا ہے، جس کے مطابق انہوں نے اقوام متحدہ کے ادارے اور بنگلہ دیشی حکام کی جانب سے فراڈ سے متعلق تحقیقات کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

صائمہ واجد کا معاملہ ظاہر کرتا ہے کہ 2024 کے وسط میں شیخ حسینہ کے خلاف ہونے والی خونریز عوامی بغاوت کے نتیجے میں ان کی حکومت کے خاتمے کے اثرات سیاسی اتحادیوں سے آگے بڑھ کر ان کے خاندان تک بھی پہنچ گئے ہیں۔ حسینہ کے متعدد اتحادیوں کو بنگلہ دیش میں مبینہ بدعنوانی سمیت مختلف الزامات کا سامنا ہے، جبکہ بعض حسینہ کی طرح خود ساختہ جلاوطنی میں زندگی گزار رہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے جمعرات کو رائٹرز کو ایک بیان میں کہا کہ ایک کمیٹی نے صائمہ واجد کے استعفے سے ایک روز قبل انہیں عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی۔ اقوام متحدہ کے صحت کے ادارے نے صائمہ واجد کو گزشتہ سال کے اواخر میں بغیر تنخواہ انتظامی رخصت پر بھیج دیا تھا۔ انہوں نے 2024 کے اوائل میں ڈبلیو ایچ او کے جنوب مشرقی ایشیا خطے کی علاقائی ڈائریکٹر کی حیثیت سے پانچ سالہ مدت کے لیے عہدہ سنبھالا تھا۔

بنگلہ دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے حسینہ کی جگہ قائم ہونے والی عبوری حکومت کے دور میں مارچ 2025 میں صائمہ واجد کے خلاف فراڈ اور جعل سازی کے الزامات میں مقدمات درج کیے تھے، جس کے بعد انہیں پہلی مرتبہ جولائی 2025 میں رخصت پر بھیجا گیا تھا۔

رائٹرز کو دستیاب صائمہ واجد کے وکلا کی جانب سے 3 جولائی 2026 کو ڈبلیو ایچ او کو لکھے گئے ایک الگ خط کے مطابق، عالمی ادارۂ صحت نے ان پر ’’چین کے سفر سے متعلق مالی فراڈ‘‘ اور اپنی تعلیمی اسناد کے بارے میں غلط بیانی کے الزامات عائد کیے۔ صائمہ واجد نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

استعفے کے خط میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئسس کو بتایا گیا کہ عالمی ادارۂ صحت نے ان پر بنگلہ دیش میں غیرقانونی طور پر اراضی کا ایک پلاٹ حاصل کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔ صائمہ واجد نے کہا کہ انہوں نے یہ زمین ڈبلیو ایچ او میں شمولیت سے قبل حاصل کی تھی اور بنگلہ دیش کے اس قانون کے تحت وہ اس کی حقدار تھیں جس کا اطلاق ملک کے بانی رہنما شیخ مجیب الرحمٰن کے خاندان پر ہوتا تھا۔

صائمہ واجد کا کہنا ہے کہ انہیں فرائض کی انجام دہی سے روکا گیا

صائمہ واجد نے بدھ کی رات ٹیڈروس کو بھیجے گئے استعفے کے خط میں کہا، ’’میں اپنے خطے کے ممالک کی خدمت کے لیے علاقائی ڈائریکٹر کے عہدے پر منتخب ہوئی تھی اور میں نے پوری دیانت داری سے یہ ذمہ داری نبھائی۔‘‘

انہوں نے لکھا، ’’چونکہ آپ اب بھی مجھے اپنے فرائض مؤثر انداز میں انجام دینے سے روک رہے ہیں، اس لیے ڈبلیو ایچ او کی قیادت کے حوالے سے میرا آپ پر اعتماد مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔ مزید یہ کہ آپ کے بغیر تنخواہ رخصت پر بھیجنے کے فیصلے کے بعد تقریباً ایک سال سے کسی معاوضے کے بغیر رہنے کے باعث میری مالی صورتحال ناقابل برداشت ہوگئی ہے۔ ان حالات میں، میں عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کر رہی ہوں۔‘‘

صائمہ واجد نے مزید تبصرے سے انکار کردیا۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اس کی علاقائی کمیٹی اور ایگزیکٹو بورڈ اب ان کے استعفے پر غور کریں گے۔ ادارے کے ترجمان نے ای میل کے ذریعے بتایا کہ یہ معاملہ ’’انصاف اور ضابطے کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے، ادارے کے مفادات اور اپنے فرائض کی انجام دہی کی صلاحیت کے تحفظ کے ساتھ‘‘ نمٹایا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ ڈبلیو ایچ او نے کہا تھا کہ صائمہ واجد رخصت پر ہیں، تاہم رازداری برقرار رکھنے کے لیے ان کے معاملے پر مزید تبصرے سے گریز کیا تھا۔

ڈبلیو ایچ او جنوری میں نئے علاقائی سربراہ کا انتخاب کرے گا، ذرائع

دو ذرائع نے اس سے قبل بتایا تھا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ صائمہ واجد کو باضابطہ طور پر عہدے سے ہٹانے کی تیاری کر رہا تھا۔ ان میں سے ایک ذریعے نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او 12 اکتوبر کو عہدے کے لیے نامزدگیاں طلب کرے گا، دسمبر میں درخواستوں کی جانچ پڑتال کرے گا اور 24 جنوری کو انتخابات ہوں گے۔

ڈبلیو ایچ او نے جمعرات کو کہا کہ نئے علاقائی سربراہ کی تقرری تک ڈاکٹر نلیش بدھ بطور قائم مقام عہدیدار ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

ذرائع نے معاملے کی حساسیت کے باعث اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی۔

علاقائی ڈائریکٹرز دنیا کے بااثر ترین صحت پالیسی عہدیداروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی ذمہ داریوں میں وباؤں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے اقدامات اور مقامی حالات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی پالیسیوں کو ڈھالنا شامل ہے۔ علاقائی ڈائریکٹرز کا انتخاب ہر پانچ سال بعد رکن ممالک کرتے ہیں، جن میں جنوب مشرقی ایشیا کے خطے میں بنگلہ دیش اور بھارت بھی شامل ہیں۔

جولائی میں اپنے وکلا کے ذریعے بھیجے گئے خط میں صائمہ واجد نے سفری اخراجات میں فراڈ کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ معمول کی اخراجات کی واپسی کی درخواستوں پر کارروائی کرنے والے ایک معاون سے انتظامی غلطی ہوئی تھی اور معاملے میں صرف 901 ڈالر کی رقم شامل تھی۔

تعلیمی اسناد سے متعلق الزام پر انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں آٹزم کے حوالے سے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گئی تھی اور انہوں نے اس اہلیت کے بارے میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس کو واضح طور پر آگاہ کیا تھا۔

Comments

200 حروف