BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
مارکٹس

تیل کی قیمتوں میں کمی، ہفتہ وار بنیادوں پر 6 فیصد سے زائد اضافہ متوقع

  • برینٹ خام تیل کے فیوچرز میں 23 سینٹ یا 0.24 فیصد کمی ریکارڈ
شائع اپ ڈیٹ

خام تیل کی قیمتوں میں جمعہ کو کمی ہوئی تاہم ہفتے کے دوران ان میں 6 فیصد سے زیادہ اضافے کا امکان ہے کیونکہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری تنازع کے ساتویں ماہ میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی جھڑپیں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں جبکہ امریکا میں ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

برینٹ خام تیل کے فیوچرز میں 23 سینٹ یا 0.24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 95.29 ڈالر فی بیرل رہی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کے فیوچرز 54 سینٹ یا 0.59 فیصد کمی کے بعد 90.76 ڈالر فی بیرل پر آگئے۔

ہفتے کے دوران برینٹ خام تیل کے فیوچرز میں 6.1 فیصد جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کے فیوچرز میں 8.3 فیصد اضافہ ہوا۔

تیل کی قیمتوں میں اضافے نے دنیا بھر میں مہنگائی اور حکومتوں کی قرض لینے کی لاگت میں اضافہ کردیا ہے جبکہ اس خدشے میں بھی شدت آگئی ہے کہ عالمی معیشت شدید معاشی بحران کی جانب بڑھ سکتی ہے۔

رِسٹیڈ انرجی کے چیف اکانومسٹ کلاڈیو گالمبرٹی نے کہا کہ معیشت کے تمام شعبے ڈیزل سے متاثر ہوتے ہیں۔ یہی ان وجوہات میں سے ایک ہے کہ امریکا میں حکومتی بانڈز کی شرح منافع اتنی بلند ہے کیونکہ توقع ہے کہ مہنگائی میں مزید اضافہ جاری رہے گا۔

امریکا میں ڈیزل کی اوسط قیمتیں ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئیں کیونکہ امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی اور روسی ریفائنریوں پر یوکرین کے حملوں کے باعث رسد میں خلل بڑھ گیا۔

امریکی حکومت نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی ترسیل حالیہ ہفتوں میں تقریباً معمول کی سطح پر بحال ہوگئی ہے، تاہم تجزیہ کاروں اور ٹینکرز کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ تیل کی ترسیل اب بھی شدید متاثر ہے۔

Comments

200 حروف