BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.16%)
KSE100 Decreased By (-0.56%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 56.91 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.91 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.85 Decreased By ▼ -4.60 (-2.39%)
FABL 93.78 Decreased By ▼ -0.36 (-0.38%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 19.03 Decreased By ▼ -0.53 (-2.71%)
HBL 305.55 Decreased By ▼ -0.55 (-0.18%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.38 Decreased By ▼ -1.78 (-1.91%)
OGDC 314.19 Decreased By ▼ -2.54 (-0.8%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.67 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 239.99 Decreased By ▼ -3.22 (-1.32%)
PPL 222.11 Decreased By ▼ -4.80 (-2.12%)
PRL 90.90 Decreased By ▼ -2.12 (-2.28%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -1.14 (-1.24%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.58 Decreased By ▼ -0.22 (-2.82%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.32 (-2.47%)
TRG 56.48 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

صارفین کی شکایات کا ازالہ، ڈسکوز کو نیپرا کی مقررہ مدت پر عمل کرنے کی ہدایت

  • وزیر توانائی نے ڈسکوز کو ہدایت کی کہ ان اہم نوعیت کی شکایات پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان کا بروقت ازالہ بہتر بنایا جائے۔
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے مقرر کردہ مدت پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ تاخیر کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے۔

یہ ہدایات وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے جمعرات کو ہیلپ لائن 118 کسٹمر کیئر سروس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

اجلاس میں تمام ڈسکوز کی کمپنی وار کارکردگی، ہیلپ لائن 118 کے ذریعے درج ہونے والی شکایات، ان کے بروقت ازالے اور مقررہ مدت کے بعد حل ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اگست 2026 کے دوران ہیلپ لائن 118 پر تقریباً 1.64 ملین شکایات درج ہوئیں، جن میں سے 99.18 فیصد شکایات کا ازالہ کردیا گیا۔ حل ہونے والی شکایات میں سے 94.95 فیصد مقررہ مدت کے اندر نمٹائی گئیں، جبکہ 5.05 فیصد شکایات کا ازالہ مقررہ مدت گزرنے کے بعد کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے تمام ڈسکوز کے چیف ایگزیکٹو افسران (سی ای اوز) کو ہدایت کی کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کی مسلسل نگرانی کی جائے اور مقررہ مدت میں شکایات حل کرنے میں ناکام رہنے والے افسران کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے سی ای او نے اجلاس کو بتایا کہ شکایات کے بروقت ازالے میں غفلت برتنے پر 38 سب ڈویژنل افسران (ایس ڈی اوز) کو پہلے ہی اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں۔

اجلاس میں بجلی کی بندش، لائن فالٹس اور وولٹیج سے متعلق شکایات کا بھی جائزہ لیا گیا، جو مجموعی طور پر ہیلپ لائن 118 پر موصول ہونے والی شکایات کا تقریباً 77 فیصد تھیں۔

وزیر نے ڈسکوز کو ہدایت کی کہ ان اہم نوعیت کی شکایات پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان کا بروقت ازالہ بہتر بنایا جائے۔

ہیلپ لائن 118 صارفین کو کسی ثالث یا نمائندے کی ضرورت کے بغیر بجلی سے متعلق شکایات درج کرانے کے لیے مفت اور براہ راست سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس سروس کے ذریعے صارفین 7 زبانوں میں شکایات درج کراسکتے ہیں، ان کی پیش رفت معلوم کرسکتے ہیں اور شکایت کے ازالے کے بعد فیڈ بیک بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

نظام میں یہ سہولت بھی موجود ہے کہ اگر شکایت مقررہ مدت میں حل نہ ہو تو اسے خودکار طور پر متعلقہ اعلیٰ سطح پر بھیج دیا جاتا ہے۔

سردار اویس لغاری نے کہا کہ ہیلپ لائن 118 کو بجلی صارفین کے لیے مؤثر، شفاف اور قابل اعتماد پلیٹ فارم بنایا جانا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد براہ راست شکایات درج کراسکیں، ان کی پیش رفت معلوم کرسکیں اور بروقت ازالہ یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسکوز کی کارکردگی کی نگرانی اور احتساب کے موجودہ نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف آپشنز کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ صارفین کی خدمات میں ضروری بہتری بروقت یقینی بنائی جاسکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف