BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.21%)
KSE100 Decreased By (-0.6%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 52.08 Decreased By ▼ -0.71 (-1.34%)
FFL 14.53 Decreased By ▼ -0.19 (-1.29%)
GGL 19.10 Decreased By ▼ -0.46 (-2.35%)
HBL 304.48 Decreased By ▼ -1.62 (-0.53%)
HUBC 199.70 Decreased By ▼ -1.72 (-0.85%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.07 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.35 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 91.39 Decreased By ▼ -1.77 (-1.9%)
OGDC 313.70 Decreased By ▼ -3.03 (-0.96%)
PAEL 35.29 Decreased By ▼ -0.34 (-0.95%)
PIBTL 14.74 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 222.24 Decreased By ▼ -4.67 (-2.06%)
PRL 91.59 Decreased By ▼ -1.43 (-1.54%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.62 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 12.75 Decreased By ▼ -0.22 (-1.7%)
TRG 56.14 Decreased By ▼ -0.42 (-0.74%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

ایندھن نرخوں میں عالمی اتار چڑھاؤ : حکومت اور پی ایس او کا اسٹریٹجک ذخائر مضبوط بنانے کے اقدامات پر غور

  • وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے متوازن توانائی کے نظام کے فروغ کے لیے پی ایس او کو حکومت کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور اہم بحری راستوں میں خلل کے باعث توانائی کے تحفظ کو لاحق خطرات کے پیش نظر اسٹریٹجک ایندھن کے ذخائر مضبوط بنانے اور سپلائی کے ذرائع میں تنوع پیدا کرنے کے اقدامات پر غور کر رہا ہے۔

یہ پیش رفت وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کے پی ایس او کے ہیڈ آفس کے دورے کے دوران اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک اور آپریشنل امور پر ہونے والے مذاکرات کے موقع پر سامنے آئی۔ پی ایس او نے جاری بیان میں کہا کہ اجلاس میں عالمی ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور اہم بحری راستوں میں خلل سمیت بدلتے ہوئے بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان کے مطابق علی پرویز ملک اور پی ایس او کی قیادت نے ملکی مارکیٹ کے تحفظ کے لیے مربوط اقدامات کا جائزہ لیا، جن میں عالمی منڈی سے پیشگی خریداری، سپلائی کے ذرائع میں طویل مدتی تنوع اور اسٹریٹجک بفر ذخائر میں اضافہ شامل ہیں۔

پی ایس او کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جواد احمد چیمہ نے وفد کو کمپنی کے مالیاتی نتائج، حالیہ آپریشنل کامیابیوں اور آئندہ برسوں کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔

وزیر پٹرولیم نے توانائی کے تحفظ اور ریٹیل نظام کو جدید بنانے کے حوالے سے کمپنی کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور پیچیدہ جغرافیائی سیاسی حالات کے باوجود ملک بھر میں ایندھن کی بلا تعطل فراہمی برقرار رکھنے پر پی ایس او کو سراہا۔

آپریشنل امور پر بریفنگ کے جواب میں علی پرویز ملک نے متوازن توانائی کے نظام کے فروغ کے لیے پی ایس او کو حکومت کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، جس میں صارفین کے مفادات اور معاشی استحکام کو بنیادی اہمیت حاصل ہو۔

انہوں نے ذخیرہ کرنے کے بنیادی ڈھانچے میں توسیع، ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کے عمل کو تیز کرنے، سپلائی چین کو مزید مضبوط بنانے اور صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

علی پرویز ملک نے زور دیا کہ پاکستان کے لیے ایک جدید اور مضبوط توانائی کے شعبے کی تعمیر کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کو مشترکہ وژن کے تحت مل کر کام کرنا ہوگا۔

پی ایس او نے کہا کہ یہ دورہ ایسے وقت میں قومی توانائی کے لیے تیاریوں کو مضبوط بنانے کے حکومت پاکستان کے مسلسل عزم اور ملک کی ایندھن کی ضروریات پوری کرنے میں پی ایس او کے مرکزی کردار کا عکاس ہے، جب عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہو رہا ہے۔

چند روز قبل حکومت نے 25 اگست کو ووڈ میک کینزی کے تعاون سے اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر کے قیام کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی شروع کی تھی۔ حکومت نے آبنائے ہرمز کے بحران اور سپلائی میں ممکنہ تعطل کے خلاف حفاظتی ذخائر مضبوط بنانے کی ضرورت کو اس اقدام کی وجہ قرار دیا تھا۔

Comments

200 حروف