BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

پاکستان کے حمایت یافتہ امیدواروں نے اے سی سی کے اہم عہدے جیت لیے

  • اے سی سی نے افغانستان کرکٹ بورڈ کو بھی صدارت کے لیے اہل مکمل رکن بورڈز میں شامل کرنے کی منظوری دے دی
شائع اپ ڈیٹ

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سالانہ جنرل اجلاس کے دوران ہونے والے انتخابات میں پاکستان کے حمایت یافتہ امیدواروں نے اہم عہدے حاصل کر لیے، جبکہ ارکان نے افغانستان کو بھی صدارت کے لیے باری کے نظام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

اے سی سی کے مطابق ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے نائب صدر خالد الزرونی کو متفقہ طور پر کونسل کا نائب صدر منتخب کرلیا گیا۔ قطر، سنگاپور، مالدیپ اور بحرین کے نمائندے 2026-28 کی مدت کے لیے اے سی سی کی ایگزیکٹو بورڈ کے ارکان منتخب ہوگئے۔

اجلاس میں افغانستان کرکٹ بورڈ کو بھی ان مکمل رکن بورڈز میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی جو اے سی سی کی صدارت سنبھالنے کے اہل ہیں۔ اس سے قبل صدارت پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور بھارت کے درمیان باری باری منتقل ہوتی رہی ہے۔

اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے کہا کہ یہ فیصلے ایشیا بھر میں کرکٹ کی مجموعی ترقی اور انتظامی امور کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کونسل کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

اے سی سی کے تمام رکن ممالک کے نمائندوں کی شرکت سے ہونے والے اجلاس میں گورننس، انتظامی امور، کرکٹ کی ترقی، مقابلوں اور مالیات سے متعلق کمیٹیوں کی بھی منظوری دی گئی۔

Comments

200 حروف