BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.16%)
KSE100 Decreased By (-0.55%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.97 Decreased By ▼ -0.15 (-1.14%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.35 Decreased By ▼ -5.10 (-2.65%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.45 Decreased By ▼ -0.27 (-1.83%)
GGL 19.02 Decreased By ▼ -0.54 (-2.76%)
HBL 305.56 Decreased By ▼ -0.54 (-0.18%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.49 Decreased By ▼ -1.67 (-1.79%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.99 Decreased By ▼ -3.22 (-1.32%)
PPL 222.69 Decreased By ▼ -4.22 (-1.86%)
PRL 91.18 Decreased By ▼ -1.84 (-1.98%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -1.14 (-1.24%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.64 Decreased By ▼ -0.16 (-2.05%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.32 (-2.47%)
TRG 56.48 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

آبنائے ہرمز میں کشیدگی، ایران کی 45 آئل ٹینکرز کو جرمانے اور ضبطی کی دھمکی

  • ایران کی نئی اتھارٹی نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے قواعد کی خلاف ورزی پر جہازوں کو بلیک لسٹ کردیا، عالمی جہاز رانی اور تیل کی ترسیل کو خطرات لاحق
شائع اپ ڈیٹ

ایران نے کہا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے اپنے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے 45 ٹینکرز کو بلیک لسٹ کردیا ہے اور ان کے ساتھ مال کی منتقلی کرنے والے کسی بھی جہاز کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جس سے جنگ کے چھ ماہ مکمل ہونے پر اہم آبی گزرگاہ کے حوالے سے ایران کی دھمکیوں میں مزید شدت آگئی ہے۔

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کے انتظام کے لیے قائم کردہ نئی اتھارٹی، پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی، نے اتوار کی رات ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ نامزد جہازوں پر جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے، انہیں حراست میں لیا جاسکتا ہے اور ان کا مال ضبط کیا جاسکتا ہے۔

یہ انتباہ امریکا کی جانب سے ایران کو ’’تاریخ کی سخت ترین پابندیاں‘‘ عائد کرنے کی دھمکی اور ایران کی جانب سے کسی بھی نئی امریکی دھمکی کے جواب کو ’’تباہ کن‘‘ قرار دیے جانے کے چند ہی روز بعد سامنے آیا ہے۔

محدود کیے گئے جہازوں کی فہرست میں انتہائی بڑے خام تیل بردار جہاز، مائع قدرتی گیس (ایل این جی) اور مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) ٹینکرز، صاف پٹرولیم مصنوعات لے جانے والے جہاز اور دیگر بحری جہاز شامل ہیں۔

نامزد کیے گئے بعض جہاز متحدہ عرب امارات کی اے ڈی این او سی لاجسٹکس اینڈ شپنگ (اے ڈی این او سی ایل اینڈ ایس)، اے ڈی این او سی کی ذیلی کمپنی نیوی گیٹ ٹینکرز اور سعودی عرب کی قومی شپنگ کمپنی بحری کی ملکیت ہیں۔

ایرانی اتھارٹی نے ایکس پر جاری بیان میں مزید کہا کہ نامزد جہازوں کے ساتھ جہاز سے جہاز مال کی منتقلی میں ملوث کسی بھی دوسرے جہاز کو بھی بلیک لسٹ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

اس پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ایران کے قواعد سے کیا مراد ہے، تاہم تہران ماضی میں کہہ چکا ہے کہ جہاز مالکان کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی اجازت حاصل کرنا ہوگی اور جہازوں کو سکیورٹی سمیت دیگر خدمات کے عوض فیس ادا کرنا ہوگی۔

امریکا نے بھی ایران سے متعلق جہاز رانی کے خلاف بحری ناکہ بندی عائد کر رکھی ہے۔

ایران کے ساتھ تنازع کے نتیجے میں ٹینکرز کی آمدورفت متاثر ہونے سے قبل خلیج سے دنیا کی یومیہ خام تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی تقریباً 20 فیصد ضروریات پوری ہوتی تھیں۔

امریکا کی زیرِنگرانی ٹینکرز کو خاموشی سے آبنائے ہرمز سے گزار کر اس کے باہر منتظر بڑے آئل ٹینکرز میں تیل منتقل کرنے کی کوششیں ان برآمدات کے حجم میں کسی حد تک بحالی میں مدد دے رہی ہیں۔

امریکی وزیرِ توانائی کرس رائٹ نے جمعہ کو ایکس پر کہا کہ ’’آبنائے سے نکلنے والے تیل کی سات روزہ اوسط یومیہ 80 لاکھ بیرل سے زیادہ ہے۔ اس میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ امریکی بحریہ کی بدولت آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جاری ہے۔‘‘

کلاوینس شپ مینجمنٹ، اسٹولٹ ٹینکرز اور جنوبی کوریا کی سِنُوکور کی ملکیت والے جہاز بھی بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔

ان شپنگ کمپنیوں نے رائٹرز کی جانب سے تبصرے کے لیے کی گئی درخواستوں کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ کارگو مالکان خلیج سے متعلق سفر کے لیے قواعد کی پابندی نہ کرنے والے قرار دیے گئے جہازوں کی تازہ فہرست سے رجوع کریں۔

بیان کے مطابق جن جہازوں کے نام قواعد کی عدم تعمیل کرنے والے جہازوں کی فہرست سے نکلوانا مقصود ہوں، ان کے مالکان کو متعلقہ وضاحتوں کے ساتھ ایرانی بحری حکام کو درخواست دینا ہوگی۔

ذیل میں قواعد کی عدم تعمیل کرنے والے جہازوں کی فہرست دی گئی ہے۔

Comments

200 حروف