جنگ کے باعث تعطل کے بعد ایران کے بندر عباس ایئرپورٹ سے پروازیں بحال
- حکام کا کہنا ہے کہ جنگ سے قبل ہوائی اڈے سے روزانہ 35 سے 40 ملکی و بین الاقوامی پروازیں چلتی تھیں
ایران کی سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ کے دوران بار بار تعطل کا شکار رہنے کے بعد ایران کے بندرگاہی شہر بندر عباس سے ہفتے کے روز پروازیں دوبارہ بحال ہوگئیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق صوبہ ہرمزگان میں ہوائی اڈوں کے ڈائریکٹر جنرل کاظم تووسلی نے کہا کہ ’’بندر عباس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے زیادہ آمدورفت والے ملکی روٹس پر شیڈول پروازیں آج دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔‘‘
تووسلی نے بتایا کہ یہ بحالی ’’گزشتہ چند روز کے دوران محدود پروازوں‘‘ کے بعد عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافر اب تہران-بندر عباس، مشہد-بندر عباس اور بندر عباس-اصفہان کے روٹس پر دونوں سمتوں میں ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جنگ سے قبل ہوائی اڈے سے روزانہ 35 سے 40 ملکی و بین الاقوامی پروازیں چلتی تھیں۔ فروری میں امریکا کے ساتھ تنازع شروع ہونے کے بعد سے یہ ہوائی اڈہ متعدد بار بند کیا جاچکا ہے۔




















Comments