BR100 Decreased By (-0.22%)
BR30 Decreased By (-0.55%)
KSE100 Decreased By (-0.16%)
KSE30 Decreased By (-0.14%)
BAFL 57.23 Increased By ▲ 0.36 (0.63%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.22 Decreased By ▼ -0.13 (-0.43%)
CNERGY 13.04 Decreased By ▼ -0.08 (-0.61%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 190.00 Decreased By ▼ -2.45 (-1.27%)
FABL 94.11 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
FCCL 52.61 Decreased By ▼ -0.18 (-0.34%)
FFL 14.59 Decreased By ▼ -0.13 (-0.88%)
GGL 19.25 Decreased By ▼ -0.31 (-1.58%)
HBL 306.40 Increased By ▲ 0.30 (0.1%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.45 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 92.81 Decreased By ▼ -0.35 (-0.38%)
OGDC 315.22 Decreased By ▼ -1.51 (-0.48%)
PAEL 35.15 Decreased By ▼ -0.48 (-1.35%)
PIBTL 14.74 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
PIOC 242.50 Decreased By ▼ -0.71 (-0.29%)
PPL 223.75 Decreased By ▼ -3.16 (-1.39%)
PRL 92.30 Decreased By ▼ -0.72 (-0.77%)
SNGP 91.60 Decreased By ▼ -0.24 (-0.26%)
SSGC 23.70 Decreased By ▼ -0.11 (-0.46%)
TELE 7.68 Decreased By ▼ -0.12 (-1.54%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.42 Decreased By ▼ -0.14 (-0.25%)
UNITY 8.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
دنیا

ایئر انڈیا کے کپتان کا چرس ٹیسٹ مثبت آگیا، بھارتی میڈیا

  • یہ سمن بھارتی حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کیے جانے کے چند روز بعد جاری کیا گیا، جس میں 13 مسافر اور عملے کے چار ارکان زخمی ہوئے تھے
شائع اپ ڈیٹ

بھارتی نیوز ٹی وی چینلز نے منگل کو رپورٹ کیا ہے کہ ایئر انڈیا کے پھوکیت سے نئی دہلی جانے والی پرواز کے کپتان کا تصدیقی ڈرگ ٹیسٹ چرس کے استعمال کے حوالے سے مثبت آیا ہے۔ مذکورہ پرواز گزشتہ ہفتے اچانک تقریباً 300 فٹ نیچے آ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 13 مسافر اور عملے کے چار ارکان زخمی ہوئے تھے۔

رائٹرز فوری طور پر ان رپورٹس کی آزادانہ تصدیق نہیں کرسکا۔ ایئر انڈیا نے بھی تبصرے کے لیے بھیجی گئی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔

بھارت کی وزارتِ شہری ہوابازی نے منگل کو اس واقعے کے حوالے سے ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹو کیمبل ولسن کو طلب کیا۔ اس واقعے میں ایئربس اے 320 نیو طیارہ شامل تھا۔ وزارت نے بھی تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

یہ طلبی بھارتی حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کیے جانے کے چند روز بعد سامنے آئی ہے، جس میں 13 مسافر اور عملے کے چار ارکان زخمی ہوئے تھے۔

بھارتی حکومت نے پہلے بتایا تھا کہ تھائی سیاحتی شہر پھوکیت سے آنے والی پرواز کو مشرقی بھارتی ریاست اڑیسہ کے اوپر سے گزرتے ہوئے ’’عارضی طور پر بلندی میں تبدیلی‘‘ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

137 مسافروں اور عملے کے 8 ارکان کو لے جانے والا طیارہ بحفاظت نئی دہلی میں اتر گیا تھا۔

وزارتِ شہری ہوابازی نے اتوار کو بتایا تھا کہ کپتان کے نفسیاتی اثرات مرتب کرنے والے مادوں کے حوالے سے کیے گئے ابتدائی ٹیسٹ میں ایسا نتیجہ سامنے آیا، جس کی تصدیق کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ ضروری تھا۔

ایئر انڈیا نے کہا تھا کہ اسے ٹیسٹ کے نتائج سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ ایئر انڈیا کی اکثریتی ملکیت ٹاٹا گروپ کے پاس ہے، جبکہ سنگاپور ایئرلائنز کے پاس کمپنی کے تقریباً 25 فیصد حصص ہیں۔

Comments

200 حروف