BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعت کیلئے 10 ارب روپے کی منظوری

  • منظور شدہ فنڈز سے برآمدی صنعتوں کو ضروری مالی معاونت ملنے اور ٹیکنالوجی کو جدید بنانے میں سہولت فراہم ہونے کی توقع ہے
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اعلان کیا ہے کہ وزارت تجارت نے ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعت سمیت دیگر برآمدی شعبوں کے لیے ڈیوٹی ڈرا بیک اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اسکیموں کے تحت 10 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد صنعتی شعبے میں لیکویڈیٹی بہتر بنانا اور برآمدات میں اضافے کی حمایت کرنا ہے۔

جام کمال خان نے کہا یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وزارتِ تجارت نے ڈیوٹی ڈرا بیک اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اسکیموں کے تحت ٹیکسٹائل، ملبوسات اور دیگر برآمدی شعبوں کے لیے 10 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے صنعت کو درکار مالی وسائل کی دستیابی بہتر ہوگی اور برآمد کنندگان اپنی برآمدات میں اضافہ کر سکیں گے۔

منظور شدہ فنڈز سے برآمدی صنعتوں کو ضروری مالی معاونت ملنے اور ٹیکنالوجی کو جدید بنانے میں سہولت فراہم ہونے کی توقع ہے، جس سے برآمد کنندگان عالمی مارکیٹ میں اپنی مسابقتی صلاحیت بہتر بنانے اور بین الاقوامی سطح پر اپنی موجودگی بڑھانے کے قابل ہوں گے۔

یہ اقدام برآمدی شعبوں کو مضبوط بنانے، صنعت کو سہولت فراہم کرنے اور پائیدار برآمدی نمو کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر حکومت کی مسلسل توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔

دریں اثنا، پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ٹی ای اے) کے پیٹرن اِن چیف خرم مختار نے جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) ریفنڈز اور ڈیوٹی ڈرا بیک کی ادائیگی کلیئر کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد لنگڑیال کو سراہا۔

خرم مختار نے کہا کہ برآمد کنندگان کے لیے مالی وسائل کی تیز تر دستیابی وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سے برآمدات میں اضافے میں یقیناً مدد ملے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف