کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری
- عالمی بلین مارکیٹ میں ہفتہ کو سونا 22 ڈالر کے اضافے سے 4341 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں ہفتہ کو سونا 22 ڈالر کے اضافے سے 4341 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1887 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 91 ہزار 406 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 5100 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 113 روپے کی کمی سے 6826 روپے ہوگئی۔





















Comments