سیکیورٹی کی ضمانت ملے تو وطن واپس آکر مقدمے کا سامنا کروں گا، شکیب الحسن
- شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد شکیب سمیت متعدد قریبی ساتھی فوجداری مقدمات کی زد میں ہیں
شکیب الحسن نے کہا ہے کہ اگر حکومت انہیں مکمل سیکیورٹی کی ضمانت دے تو وہ دو سالہ جلاوطنی ختم کرکے بنگلہ دیش واپس آنےاور قتل سمیت تمام مقدمات کا سامنا کرنے اور الوداعی بین الاقوامی سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
39 سالہ سابق کپتان اور سابق رکنِ پارلیمان شکیب، شیخ حسینہ کی حکومت کے اگست 2024 میں خاتمے کے بعد سے امریکا میں مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف اپنے ملک میں الوداعی سیریز کھیلنا چاہتے ہیں بلکہ 2027 کے ایک روزہ ورلڈ کپ میں بھی بنگلہ دیش کی نمائندگی کے خواہاں ہیں۔
شکیب کا مقدمہ شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتِ حال کی عکاسی کرتا ہے، جہاں عوامی لیگ کے متعدد رہنما اور اتحادی فوجداری مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ شکیب کی ممکنہ واپسی اس بات کا امتحان بھی ہوگی کہ وزیرِاعظم طارق رحمان کی حکومت سابق حکمران جماعت سے وابستہ شخصیات کے ساتھ کیا رویہ اختیار کرتی ہے۔
























Comments