BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.68%)
KSE100 Increased By (0.98%)
KSE30 Increased By (1.06%)
BAFL 59.16 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
BIPL 27.26 Increased By ▲ 0.20 (0.74%)
BOP 36.00 Increased By ▲ 1.25 (3.6%)
CNERGY 11.25 Increased By ▲ 0.19 (1.72%)
DFML 18.08 Decreased By ▼ -0.03 (-0.17%)
DGKC 220.19 Increased By ▲ 3.20 (1.47%)
FABL 100.55 Decreased By ▼ -1.79 (-1.75%)
FCCL 56.88 Increased By ▲ 0.46 (0.82%)
FFL 16.51 Increased By ▲ 0.10 (0.61%)
GGL 23.90 Increased By ▲ 0.09 (0.38%)
HBL 325.60 Increased By ▲ 3.56 (1.11%)
HUBC 223.58 Increased By ▲ 2.06 (0.93%)
HUMNL 10.75 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.10 (1.37%)
LOTCHEM 27.20 Increased By ▲ 0.08 (0.29%)
MLCF 103.09 Increased By ▲ 5.15 (5.26%)
OGDC 318.49 Increased By ▲ 2.19 (0.69%)
PAEL 44.38 Increased By ▲ 2.08 (4.92%)
PIBTL 16.90 Increased By ▲ 0.12 (0.72%)
PIOC 275.86 Increased By ▲ 6.48 (2.41%)
PPL 222.48 Increased By ▲ 1.79 (0.81%)
PRL 63.81 Increased By ▲ 0.16 (0.25%)
SNGP 104.91 Decreased By ▼ -1.33 (-1.25%)
SSGC 27.25 Increased By ▲ 0.17 (0.63%)
TELE 8.81 Increased By ▲ 0.08 (0.92%)
TPLP 14.97 Increased By ▲ 0.19 (1.29%)
TRG 62.37 Increased By ▲ 0.96 (1.56%)
UNITY 11.90 Increased By ▲ 0.76 (6.82%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.02 (-1.61%)
دنیا

ٹرمپ کا اسلحے کی کمی کی خبروں کی تردید، امریکا کے پاس بھاری مقدار میں گولہ بارود موجود ہے

  • وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے ہیگستھ کے ساتھ ہونے والی اس گفتگو کی میڈیا کوریج کو "فیک نیوز" قرار دے دیا
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ امریکا کے پاس گولہ بارود کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ انہوں نے اس کے برعکس دعویٰ کرنے والوں کو جیل بھیجنے کی دھمکی بھی دی، جبکہ ایران سے جنگ کے معاملے پر ان کی برہمی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

ریپبلکن صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اسلحے کے ذخائر میں کمی سے متعلق میڈیا رپورٹس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس ”خصوصاً بعض اقسام کے گولہ بارود کی بہت بڑی مقدار موجود ہے“، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا، ”ضرورت کے مطابق بڑی مقدار میں گولہ بارود تیار کرکے امریکا بھیجا جا رہا ہے۔ دفاعی کمپنیاں ہمارے ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ نئے پلانٹس اور کارخانے قائم کر رہی ہیں۔“

واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ نے گزشتہ جمعہ کو کیمپ ڈیوڈ میں ہونے والے کابینہ اجلاس کے دوران وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سے گولہ بارود کی قلت سے متعلق رپورٹس پر وضاحت طلب کی تھی۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ نے پیٹ ہیگستھ سے کہا کہ ان کے خیال میں گولہ بارود کی قلت کا مسئلہ ”حل ہو چکا تھا“۔ اخبار نے یہ دعویٰ اس گفتگو سے آگاہ دو نامعلوم ذرائع کے حوالے سے کیا۔

ٹرمپ نے میڈیا رپورٹس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ”ان غداری پر مبنی بیانات لیک کرنے والوں کا سراغ لگایا جا رہا ہے“ اور ”ان کے لیے طویل المدتی قید کی سزاؤں کا مطالبہ کیا جائے گا۔“

دوسری جانب سی این این نے رپورٹ کیا کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے گائیڈڈ میزائلوں اور فضائی دفاعی نظام کے انٹرسیپٹرز کی قلت نے ایران سے متعلق ٹرمپ کی حکمت عملی کو متاثر کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فوج اپنے تھاڈ ( ٹی ایچ اے اے ڈی) فضائی دفاعی نظام کے تقریباً 80 فیصد انٹرسیپٹرز استعمال کر چکی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے مزید رپورٹ کیا کہ اسی قلت کے باعث ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید حملوں کا منصوبہ منسوخ کر دیا، حالانکہ اس سے قبل وہ اسلامی جمہوریہ ایران پر ”انتہائی سخت“ حملوں کی دھمکی دے چکے تھے۔

ادھر وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے ٹرمپ اور پیٹ ہیگستھ کے درمیان ہونے والی گفتگو سے متعلق میڈیا کوریج کو ”فیک نیوز“ قرار دیا۔

کیرولین لیویٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ”میں صدر ٹرمپ اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ میں موجود تھی۔ ایسا کوئی واقعہ ہرگز پیش نہیں آیا۔“

پینٹاگون کے چیف ترجمان شان پارنل نے بھی ٹرمپ اور ہیگستھ کے درمیان مبینہ تلخ کلامی اور گولہ بارود کی قلت سے متعلق رپورٹس کو ”یکساں طور پر من گھڑت“ قرار دیا۔

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات جاری نہیں، حالانکہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تہران کسی معاہدے تک پہنچنے کا خواہاں ہے۔

Comments

200 حروف