BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

ایشین گیمز کرکٹ: پاکستان اور بھارت کو براہِ راست کوارٹر فائنل میں رسائی مل گئی

  • ایونٹ کا آغاز ابتدائی مرحلے سے ہوگا، جس میں افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا، نیپال اور عمان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی
شائع اپ ڈیٹ

ایشین گیمز کرکٹ کے ڈرا کے اعلان کے بعد پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کو مردوں کے ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں براہِ راست رسائی دے دی گئی ہے۔

دفاعی چیمپئن بھارت اور دیگر سیڈڈ ہمسایہ ٹیمیں 24 ستمبر سے جاپان کے شہر ناگویا میں شروع ہونے والے 10 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز براہِ راست کوارٹر فائنل سے کریں گی۔

ٹورنامنٹ کا آغاز ابتدائی مرحلے سے ہوگا، جس میں افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا، نیپال اور عمان کی ٹیمیں باقی دو کوارٹر فائنل نشستوں کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

جمعرات کو ہونے والے ڈرا کے مطابق گروپ اے میں افغانستان، جاپان اور نیپال شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں ہانگ کانگ، ملائیشیا اور عمان کو رکھا گیا ہے۔

ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، جہاں ان کا مقابلہ پہلے سے براہِ راست کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کرنے والی چار سیڈڈ ٹیموں سے ہوگا۔

17 سے 22 ستمبر تک ہونے والے خواتین کے مقابلوں میں دفاعی چیمپئن بھارت کا کوارٹر فائنل میں میزبان جاپان سے مقابلہ ہوگا۔

دیگر کوارٹر فائنلز میں بنگلہ دیش کا سامنا چین سے ہوگا، سری لنکا کی ٹیم ملائیشیا کے مدمقابل آئے گی، جبکہ پاکستان کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا۔

مردوں اور خواتین، دونوں کے مقابلے ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔

2022 کے ہانگژو ایشین گیمز میں بھارت نے مردوں اور خواتین، دونوں کیٹیگریز میں سونے کے تمغے اپنے نام کیے تھے۔

Comments

200 حروف