BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

ماری انرجیز نے پیٹروسن جی ایس پی اے کی منسوخی سے متعلق دعووں کو مسترد کر دیا

  • پاکستانی عدالتوں نے ماری کے موقف کو مسلسل درست قرار دیا ہے، کمپنی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی سب سے بڑی تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار (ای اینڈ پی) کی کمپنیوں میں سے ایک ماری انرجیز نے پیٹروسن سی این جی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ اپنے گیس کی خرید و فروخت کے معاہدے (جی ایس پی اے) کو غلط طریقے سے منسوخ کرنے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ اس کے موقف کو پاکستانی عدالتوں کی جانب سے مسلسل درست تسلیم کیا گیا ہے اور یہ معاملہ فی الوقت انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس (آئی سی سی) کی برائے نام خفیہ ثالثی کی کارروائی کا حصہ ہے۔اسٹاک ایکسچینج میں درج (لسٹڈ) ای اینڈ پی کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔ماری انرجیز نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ماری انرجیز لمیٹڈ پیٹروسن کے ساتھ معاہدے کو غلط طور پر منسوخ کرنے کے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہے۔ یہ بات ریکارڈ کا حصہ ہے کہ معاہدے کی رو سے پیٹروسن کے پاس ایک درست لائسنس ہونا ضروری تھا، جبکہ معاہدے کی منسوخی کی تاریخ تک پیٹروسن کے پاس درست لائسنس موجود نہیں تھا۔

یہ وضاحت پیٹروسن سی این جی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ جی ایس پی اے کی منسوخی اور اس کے بعد آئی سی سی کی ثالثی کارروائی سے متعلق حالیہ میڈیا رپورٹس کے جواب میں سامنے آئی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے موقف کی پاکستانی عدالتوں نے بارہا توثیق کی ہے اور فی الوقت اس کے خلاف کوئی منفی آرڈر یا فیصلہ نافذ العمل نہیں ہے۔کمپنی نے مزید کہا کہ متعلقہ عدالتی کارروائیوں میں ماری انرجیز کا اپنایا گیا موقف پہلے سے ہی ریکارڈ کا حصہ ہے اور مزید کہا کہ فی الحال جاری ثالثی کی کارروائی قانوناً خفیہ نوعیت کی ہے۔نوٹس کے اختتام میں کہا گیا کہ ماری انرجیز کو پورا اعتماد ہے کہ اس کارروائی میں بھی اس کا موقف درست ثابت ہوگا اور وہ بَری الذمہ قرار پائے گی۔

ماری انرجیز تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار سے منسلک ایک مربوط کمپنی ہے، جس کی کامیابی کی شرح تقریباً 70 فیصد ہے، جو قومی سطح کی اوسطاً 33 فیصد اور بین الاقوامی سطح کی 14 فیصد اوسط سے کہیں زیادہ ہے۔

ماری انرجیز کے اہم صارفین میں کھاد بنانے والے کارخانے، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں، گیس کی تقسیم کار کمپنیاں اور آئل ریفائنریز شامل ہیں۔

Comments

200 حروف