دنیا
ایران کے سپریم لیڈر نے اپنے والد اور پیشرو کے قتل کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کر دیا
- علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے فضائی حملوں میں ہلاک ہوگئے تھے
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ اپنے مقتول والد اور پیشرو کا بدلہ لینا ”قوم کا مطالبہ“ ہے اور یہ ”یقینی طور پر لیا جائے گا“۔ یہ بات انہوں نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے ایک تحریری پیغام میں کہی ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے یہ پیغام اپنے والد، آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقریبات کے موقع پر جاری کیا، جو کئی ماہ بعد منعقد کی گئیں۔ علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے فضائی حملوں میں شہید ہوگئے تھے۔
اپنے پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا، ”ہم عہد کرتے ہیں کہ شہید رہبر اور ان دونوں جنگوں کے تمام شہدا کے خون کا بدلہ ان مجرم اور رسوا قاتلوں سے ضرور لیا جائے گا۔“






















Comments