BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

حالیہ بلوچستان حملے دہشت گردی کے خلاف عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، وزیراعظم شہباز شریف

  • حکومت نے صوبے بھر میں امن کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی اور ملک میں پائیدار امن و استحکام کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وزیراعظم آفس (پی ایم او) کے بیان کے مطابق کوئٹہ میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملے، جن میں سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ریاست کے عزم کو ہرگز متزلزل نہیں کر سکتے۔

وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کی قربانیوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 54 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، اور واضح کیا کہ فتنۂ خوارج کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گرد گروہوں کو، بالخصوص پاکستان کے مشرقی ہمسائے کی جانب سے مالی اور عسکری معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ دہشت گرد افغان سرزمین سے بھی حملے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں دیگر بیرونی عناصر بھی ملوث ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت مکمل طور پر متحد ہے اور اس ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

انہوں نے کہا، ”پاکستان کے دشمن ملک کے بڑھتے ہوئے عالمی وقار، سفارتی کامیابیوں اور حالیہ تزویراتی کامیابیوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، لیکن ان کے ناپاک عزائم ہر صورت ناکام بنائے جائیں گے۔“

اجلاس کے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور حکومتِ بلوچستان سے مشاورت کے بعد دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید شدت لانے اور صوبے سمیت ملک بھر میں امن کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی، ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی قربانیاں ایک پُرامن پاکستان کی بنیاد بنیں گی۔

اجلاس میں چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان، وفاقی وزراء احد خان چیمہ اور عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے شرکت کی۔

Comments

200 حروف