BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

معروف کیمیکل اور گیس ٹرمینل آپریٹر کمپنی اینگرو ووپاک ٹرمینل لمیٹڈ نے پاکستان میں ریفریجریٹڈ ایل پی جی کی درآمد اور اسٹوریج کے پہلے بنیادی ڈھانچے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی شروع کردی ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا جب ملک بڑھتی ہوئی ایل پی جی طلب اور مقامی گیس کی پیداوار میں کمی کے باعث توانائی کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

منگل کو ایک بیان کے مطابق کمپنی نے ایل پی جی کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کیلئے فزیبلٹی کا جائزہ شروع کرنے کی غرض سے ایس اینڈ پی گلوبل انرجی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

اس مطالعے کے ذریعے ای وی ٹی ایل پاکستان میں ریفریجریٹڈ ایل پی جی کی درآمد اور اسٹوریج کے پہلے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا جائزہ لے گی تاکہ ایل پی جی کی سپلائی چین کو مضبوط اور ملک میں ایل پی جی کی بڑھتی طلب کو پورا کیا جاسکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مجوزہ منصوبے کا مقصد عالمی ایل پی جی مارکیٹوں تک رسائی بہتر بنانا، کارگو کی بڑی مقدار کو سنبھالنے کی صلاحیت پیدا کرنا، اسٹوریج کی گنجائش بڑھانا اور ایل پی جی کی سپلائی چین کو زیادہ مستحکم، قابل اعتماد اور لچکدار بنانا ہے۔

یہ پیشرفت جون 2026 میں پورٹ قاسم اتھارٹی کے ساتھ اپنے نفاذ کے معاہدے کی کامیاب تجدید کے بعد سامنے آئی جس کے تحت ای وی ٹی ای لاپنے آپریشنز کو بڑھانے کے لیے 200 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے۔

بیان کے مطابق بڑھتی ہوئی توانائی کی طلب اور مقامی گیس کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے ایل پی جی پر پاکستان کا انحصار بڑھ رہا ہے جس سے درآمدی اور اسٹوریج کے بہتر بنیادی ڈھانچے کی ضرورت میں اضافہ ہورہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ مارکیٹ کے اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کو آنے والے برسوں میں ایل پی جی کی فراہمی میں نمایاں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس کے پیشِ نظر طویل مدتی توانائی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔

اینگرو ووپاک اور اینگرو ایلینگی ٹرمینل لمیٹڈ کے سی ای او سید عمار شاہ نے کہا کہ جیسے جیسے پاکستان کا توانائی کا منظرنامہ تبدیل ہورہا ہے، ایل پی جی کی سپلائی چین کو مضبوط بنانا اور عالمی ایل پی جی مارکیٹوں تک رسائی کو وسیع کرنا مستقبل کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔

نیدرلینڈز کی رائل ووپک کی عالمی مہارت کو اینگرو کی انجینئرنگ کی صلاحیتوں اور مقامی مارکیٹ کے حرکیات کے فہم کے ساتھ ملا کر ہم اس قابل ہیں کہ ایسا بنیادی ڈھانچہ تیار کریں جو توانائی کی حفاظت کو بہتر بنائے اور پائیدار اقتصادی ترقی کی حمایت کرے۔

بہت سی ترقی یافتہ معیشتیں پہلے ہی ریفریجریٹڈ ایل پی جی انفرااسٹرکچر اپنا چکی ہیں اور یہ مطالعہ اس بات کا جائزہ لینے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ پاکستان کس طرح عالمی طریقوں سے ہم آہنگ ہو سکتا ہے اور ساتھ ہی ملک کی طویل مدتی توانائی کی حفاظت اور لچک کو مضبوط بنا سکتا ہے۔

ای وی ٹی ایل پاکستان کے ایک ممتاز کاروباری ادارے اینگرو کارپوریشن اور نیدرلینڈز کی رائل ووپک (جو کہ دنیا کی سب سے بڑی بلک لیکویڈ اسٹوریج اور ہینڈلنگ کمپنی ہے) کا ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔ 1997 میں قائم ہونے والی یہ کمپنی پورٹ قاسم پر کیمیکل اسٹوریج اور ہینڈلنگ کے جدید ترین مرکز کے طور پر شروع کی گئی تھی۔

یہ مشترکہ منصوبہ پاکستان کے واحد مربوط بلک لیکویڈ کیمیکل اور ایل پی جی ٹرمینل کے طور پر کام کرتا ہے۔

Comments

200 حروف