کھیل
10 کھلاڑیوں کے باوجود انگلینڈ میکسیکو کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- جوڈ بیلنگھم نے انگلیڈ کو برتری ایک ہی منٹ کے دوران دو گول داغ کر دلائی
انگلینڈ نے میزبان میکسیکو کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے فتح حاصل کرکے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کر لی۔
ازٹیکا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کے دوسرے ہاف کا بیشتر حصہ انگلینڈ نے 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔میچ کا آغاز طوفانی رہا جب جوڈ بیلنگھم نے ایک ہی منٹ کے دوران دو گول داغ کر انگلینڈ کو برتری دلائی۔ میکسیکو کے خولیان کینونیس نے ہاف ٹائم سے قبل ایک گول کر کے امیدیں جگائیں۔
دوسرے ہاف میں جارل کوانسا کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا لیکن ہیری کین نے پنالٹی پر گول کرکے انگلینڈ کی برتری 3-1 کر دی۔ بعد ازاں میکسیکو کے راؤول خيمينيز نے بھی پنالٹی پر گول کیا، تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ اب انگلینڈ کا مقابلہ ہفتے کو میامی میں ناروے سے ہوگا۔























Comments