BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

لوڈز لمیٹڈ اور چینی کمپنی کا پاکستان کے کاپر سیکٹر میں مشترکہ منصوبے پر غور

  • دونوں فریقین کاپر مینوفیکچرنگ شعبے میں ممکنہ حصولِ مواقع کا بھی مشترکہ طور پر جائزہ لے سکتے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

ریڈی ایٹرز اور دیگر پرزہ جات بنانے والی کمپنی لوڈز لمیٹڈ پاکستان کے تانبہ شعبے میں بڑے پیمانے پر توسیع پر غور کررہی ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی چین کی انہوئی نیو میٹیریل ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (شِنہوئیڈا) کے ساتھ ممکنہ مشترکہ منصوبے (جوائنٹ وینچر) کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے جب کہ دونوں کمپنیاں برآمدات پر مبنی ترقی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے فروغ کے لئے پاکستان کی تانبہ سازی کی صنعت میں حصول (ایکوزیشن) کے مواقع بھی تلاش کررہی ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پاکستان اور بین الاقوامی منڈیوں میں تانبے کے شعبے میں ممکنہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتی ہے۔ تعاون کے شعبوں میں تانبے کی تجارت، پراسیسنگ، مینوفیکچرنگ، برآمدات، اسٹریٹجک سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی، سپلائی چین کا انضمام اور اس سے متعلق دیگر تجارتی مواقع شامل ہوسکتے ہیں۔

شِنہوئیڈا جو تانبے، جدید کاپر میٹریلز اور ٹیکنالوجی پر مبنی صنعتی مصنوعات کی ری سائیکلنگ، پروسیسنگ، مینوفیکچرنگ اور تجارت میں مصروف ہے، ایک مربوط پلیٹ فارم چلاتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم ری سائیکل شدہ کاپر راڈز، کاپر پروسیسنگ، کاپر مصنوعات، پاور اور کمیونیکیشن کیبلز، الیکٹرک وہیکل وائرنگ سسٹمز، ڈیجیٹل انرجی ہارنیسز، پی وی کنیکٹرز، سیمی کنڈکٹر سے متعلقہ پرزہ جات اور دیگر جدید کاپر پر مبنی مواد اور مصنوعات کا احاطہ کرتا ہے۔

مفاہمت نامے کے تحت دونوں فریقین کا ارادہ ہے کہ وہ ابتدائی طور پر کاپر کی تجارت اور سپلائی چین کے مواقع پر توجہ مرکوز کریں گے جب کہ ساتھ ہی پاکستان میں کاپر، جدید کاپر میٹریلز، ویلیو ایڈڈ مصنوعات اور ٹیکنالوجی پر مبنی صنعتی کاروبار میں سرمایہ کاری کیلئے ممکنہ جوائنٹ ونچرکا جائزہ لیں گے۔

کمپنی کے مطابق دونوں فریقین پاکستان میں کاپر مینوفیکچرنگ شعبے میں ممکنہ حصولِ مواقع کا بھی مشترکہ طور پر جائزہ لے سکتے ہیں تاکہ اسے توسیع اور برآمدات پر مبنی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس تعاون میں نئی مینوفیکچرنگ تنصیبات کا قیام، ٹیکنالوجی کی منتقلی، برآمدات پر مبنی آپریشنز کی ترقی اور ملکی و بین الاقوامی منڈیوں کے لیے جدید کاپر میٹریلز، پرزہ جات، وائرنگ سلوشنز اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق مصنوعات متعارف کروانا شامل ہوسکتا ہے۔

لوڈز نے واضح کیا ہے کہ تمام مجوزہ انتظامات بشمول کسی بھی مشترکہ منصوبے یا حصول کے ڈیو ڈیلیجنس حتمی معاہدوں پر مذاکرات اور تمام ضروری کارپوریٹ و ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط ہیں۔

اب تک دونوں فریقین پر کسی قسم کی قانونی پابندی عائد نہیں ہے، سوائے معمول کے رازداری کے معاہدوں کے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ شیئر ہولڈرز اور سرمایہ کاروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بات چیت ابتدائی مرحلے میں ہے اور اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ کوئی لین دین حتمی شکل اختیار کرے گا۔

Comments

200 حروف