کاروبار اور معیشت
حصص کی شرعی جانچ پڑتال میں معاونت کیلئے بینک اسلامی اور الہلال شریعہ ایڈوائزرز میں معاہدہ
- چھان بین بینک اسلامی کے شریعہ بورڈ کے منظور شدہ پیرامیٹرز کے مطابق کی جائے گی
بینک اسلامی نے شریعت کے مطابق ایکویٹی اسکریننگ سپورٹ کے لیے الہلال شریعہ ایڈوائزرز کے ساتھ ٹیکنیکل سروسز کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔
اس معاہدے کے تحت الہلال شریعہ ایڈوائزرز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی اسکریننگ اور مانیٹرنگ کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرے گا۔ یہ اسکریننگ بینک اسلامی کے شریعہ بورڈ کے منظور شدہ پیرامیٹرز کے مطابق کی جائے گی۔
اس شراکت داری کی بدولت شریعت کے اصولوں پر پوری اترنے والی کمپنیوں کی بروقت نشاندہی ممکن ہو سکے گی، جس سے شریعہ گورننس مضبوط ہوگی اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔ اس سلسلے میں بینک اسلامی کے ہیڈ کوارٹر کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بینک اسلامی کے ڈپٹی سی ای او عمران ایچ شیخ اور الہلال شریعہ ایڈوائزرز کے سی ای او فراز یونس بندوقڈا سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
























Comments