BR100 Decreased By (-0.83%)
BR30 Decreased By (-1.36%)
KSE100 Decreased By (-0.81%)
KSE30 Decreased By (-0.79%)
BAFL 61.02 Decreased By ▼ -0.34 (-0.55%)
BIPL 26.79 Decreased By ▼ -0.26 (-0.96%)
BOP 35.55 Decreased By ▼ -0.50 (-1.39%)
CNERGY 8.27 Decreased By ▼ -0.17 (-2.01%)
DFML 20.24 Decreased By ▼ -0.65 (-3.11%)
DGKC 216.79 Decreased By ▼ -2.31 (-1.05%)
FABL 97.14 Decreased By ▼ -0.26 (-0.27%)
FCCL 57.32 Decreased By ▼ -0.75 (-1.29%)
FFL 18.22 Decreased By ▼ -0.15 (-0.82%)
GGL 22.99 Increased By ▲ 0.03 (0.13%)
HBL 299.31 Decreased By ▼ -5.11 (-1.68%)
HUBC 234.88 Increased By ▲ 1.43 (0.61%)
HUMNL 11.20 Decreased By ▼ -0.30 (-2.61%)
KEL 8.24 Decreased By ▼ -0.20 (-2.37%)
LOTCHEM 28.80 Increased By ▲ 0.09 (0.31%)
MLCF 101.15 Decreased By ▼ -1.32 (-1.29%)
OGDC 334.70 Decreased By ▼ -2.50 (-0.74%)
PAEL 43.06 Decreased By ▼ -0.67 (-1.53%)
PIBTL 18.11 Decreased By ▼ -0.11 (-0.6%)
PIOC 279.00 Decreased By ▼ -5.69 (-2%)
PPL 246.20 Decreased By ▼ -2.86 (-1.15%)
PRL 36.15 Decreased By ▼ -0.49 (-1.34%)
SNGP 119.80 Increased By ▲ 5.85 (5.13%)
SSGC 31.95 Increased By ▲ 1.32 (4.31%)
TELE 9.08 Decreased By ▼ -0.24 (-2.58%)
TPLP 10.75 Decreased By ▼ -0.29 (-2.63%)
TRG 69.40 Decreased By ▼ -0.44 (-0.63%)
UNITY 11.39 Decreased By ▼ -0.10 (-0.87%)
WTL 1.31 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیاں، پاکستان نے خط صدر سلامتی کونسل کو دیدیا

  • سلامتی کونسل سے بھارت کے پانی کا رخ موڑنے کے غیر قانونی منصوبوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
شائع June 19, 2026 اپ ڈیٹ June 19, 2026 02:07pm

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب (سفیر) عاصم افتخار احمد نے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جانب سے ایک خط سلامتی کونسل کی جون کے لیے صدر و کولمبیا کی سفیر لیونور زالاباتا ٹوریس کے حوالے کیا ہے۔

پاکستانی مشن کی پریس ریلیز کے مطابق یہ خط پڑوسی ملک کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی بینک کی ثالثی میں طے پانے والے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کی مسلسل غیر قانونی اقدامات اور خلاف ورزیوں کے بارے میں ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ خط 15 رکنی کونسل کی توجہ دریائے چناب کے نظام سے منسلک بھارت کے بنیادی ڈھانچے کے ان دو غیر قانونی منصوبوں کی طرف مبذول کرواتا ہے جن کا مقصد پانی کا رخ موڑنا ہے اور جو مغربی دریاؤں کے معاہدے کے تحت طے شدہ بہاؤ اور استعمال کو غیر قانونی طور پر تبدیل کرنے کے بھارتی ارادے کو ظاہر کرتے ہیں۔ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے ان اقدامات کے پاکستان میں پانی، خوراک اور معاشی سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی استحکام اور بین الاقوامی امن و سلامتی پر خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔

خط میں سلامتی کونسل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس نازک اور بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے اور بھارت کو اس کی کھلی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرائے۔

پریس ریلیز کے مطابق سفیر عاصم افتخار نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (یواین ایس سی) کی صدر کو جنوبی ایشیا کی مجموعی صورتحال اور تنازعہ جموں و کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر بھارت کی مسلسل عدم تعمیل کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

Comments

200 حروف