BR100 Decreased By (-0.89%)
BR30 Decreased By (-1.6%)
KSE100 Decreased By (-0.82%)
KSE30 Decreased By (-0.83%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
FCCL 51.93 Decreased By ▼ -0.86 (-1.63%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 19.07 Decreased By ▼ -0.49 (-2.51%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 199.00 Decreased By ▼ -2.42 (-1.2%)
HUMNL 9.99 Decreased By ▼ -0.17 (-1.67%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 90.90 Decreased By ▼ -2.26 (-2.43%)
OGDC 312.96 Decreased By ▼ -3.77 (-1.19%)
PAEL 35.09 Decreased By ▼ -0.54 (-1.52%)
PIBTL 14.67 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 238.50 Decreased By ▼ -4.71 (-1.94%)
PPL 220.90 Decreased By ▼ -6.01 (-2.65%)
PRL 90.86 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
SNGP 90.94 Decreased By ▼ -0.90 (-0.98%)
SSGC 23.21 Decreased By ▼ -0.60 (-2.52%)
TELE 7.52 Decreased By ▼ -0.28 (-3.59%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.15 Decreased By ▼ -0.41 (-0.72%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

بجٹ میں عوام کو اولین ترجیح دی گئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

  • وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ آج پیش کررہے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی حکومت کی جانب سے آج مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پر تمام تر توجہ حکومت پر مرکوز ہے، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بجٹ میں قوم کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کو سرِفہرست رکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ بجٹ انتہائی دیانتداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ گزشتہ دو برس میں مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ پر آ گئی تھی، تاہم مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث اس میں معمولی اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران پالیسی ریٹ بھی 22.5 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آ گیا تھا لیکن امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے اثرات کی وجہ سے اسے دوبارہ بڑھانا پڑا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج ہم اپنی حکومت کا تیسرا بجٹ پیش کر رہے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ اگر کسی قوم کی سیکیورٹی مضبوط نہ ہو تو وہ نہ صرف ترقی نہیں کر سکتی بلکہ اپنے معاملات بھی نہیں سنبھال سکتی۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ حکومت کی بہترین کوششوں کے باوجود گزشتہ دو بجٹ میں قومی اور آئی ایم ایف کے تقاضوں کے تحت ٹیکس لگانا پڑے، تاکہ معیشت کو مستحکم اور ترقی کی راہیں ہموار کی جا سکیں۔ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب آج قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کررہے ہیں ۔

متوقع بجٹ میں معیشت کو مستحکم کرنے اور ترقی کو برقرار رکھنے کی جاری کوششوں کے درمیان مالی سال 27-2026 کے لیے حکومت کی مالیاتی ترجیحات، محصولات کے اقدامات اور اخراجات کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ جمعرات کو حکومت نے مالی سال 26-2025 کا پاکستان اکنامک سروے جاری کیا تھا، جس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران جی ڈی پی کی شرح نمو 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Comments

200 حروف