BR100 Decreased By (-0.81%)
BR30 Decreased By (-1.11%)
KSE100 Decreased By (-0.81%)
KSE30 Decreased By (-0.81%)
BAFL 59.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.18%)
BIPL 27.00 Decreased By ▼ -0.18 (-0.66%)
BOP 34.11 Decreased By ▼ -1.17 (-3.32%)
CNERGY 12.84 Decreased By ▼ -0.29 (-2.21%)
DFML 18.25 Increased By ▲ 0.17 (0.94%)
DGKC 213.02 Decreased By ▼ -3.99 (-1.84%)
FABL 98.99 Decreased By ▼ -0.96 (-0.96%)
FCCL 57.66 Decreased By ▼ -0.31 (-0.53%)
FFL 16.20 Decreased By ▼ -0.22 (-1.34%)
GGL 23.80 Decreased By ▼ -0.56 (-2.3%)
HBL 333.71 Increased By ▲ 7.50 (2.3%)
HUBC 211.43 Decreased By ▼ -1.99 (-0.93%)
HUMNL 10.52 Decreased By ▼ -0.29 (-2.68%)
KEL 7.48 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 27.99 Increased By ▲ 0.24 (0.86%)
MLCF 100.65 Decreased By ▼ -2.33 (-2.26%)
OGDC 320.29 Decreased By ▼ -3.49 (-1.08%)
PAEL 43.12 Decreased By ▼ -0.78 (-1.78%)
PIBTL 16.56 Decreased By ▼ -0.12 (-0.72%)
PIOC 271.73 Decreased By ▼ -4.46 (-1.61%)
PPL 228.84 Decreased By ▼ -0.63 (-0.27%)
PRL 71.02 Increased By ▲ 0.91 (1.3%)
SNGP 102.22 Decreased By ▼ -1.44 (-1.39%)
SSGC 26.68 Decreased By ▼ -0.43 (-1.59%)
TELE 8.61 Decreased By ▼ -0.11 (-1.26%)
TPLP 15.11 Decreased By ▼ -0.57 (-3.64%)
TRG 59.84 Decreased By ▼ -1.29 (-2.11%)
UNITY 12.05 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

لبنان : اسرائیلی انخلا کے حکم کے بعد صور پر مہلک فضائی حملہ، 8 افراد جاں بحق

  • وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن اب بھی ملبے تلے بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

جنوبی لبنان کے تاریخی ساحلی شہر صور پر منگل کو اسرائیل کے ایک ہولناک فضائی حملے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لبنانی وزارتِ صحت اور سرکاری میڈیا کے مطابق یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے پہلی بار پورے شہر کو خالی کرنے کے حکم کے بعد مشرقی کنارے پر کیا گیا، جو 2 مارچ کو حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کا مہلک ترین حملہ ہے۔ حملے کے بعد امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح آن لائن وارننگ جاری کرتے ہوئے عیسائی اکثریتی علاقے سمیت پورے شہر کو فوری خالی کرنے کا حکم دیا تھا، جہاں دیگر علاقوں سے آئے پناہ گزین مقیم تھے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ کے جنگجو اس علاقے میں چھپے ہوئے ہیں۔

اس صورتحال کے پیشِ نظر ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) نے اسرائیلی اقدام کو شدید تشویشناک اور جبری نقل مکانی قرار دیتے ہوئے علاقے کے کئی اسپتالوں اور موبائل کلینکس میں اپنی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ 16 اپریل کو امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود تادمِ تحریر جنوبی لبنان میں لڑائی اور اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ملک کا پانچواں حصہ خالی ہو چکا ہے۔

Comments

200 حروف