مارکٹس
بجٹ 27-2026: فباٹی کا حکومت سے خصوصی صنعتی پیکیج کا مطالبہ
- عالمی کشیدگی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث صنعت اور برآمدات کے لیے چیلنجز میں مسلسل اضافہ ہو رہا، شیخ تحسین
فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (فباٹی) نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ صنعتی سرگرمیوں کو بہتر بنانے اور برآمدات بڑھانے کے لیے بجٹ 27-2026 میں ایک خصوصی پیکیج کا اعلان کرے۔
وزارتِ خزانہ کو ارسال کردہ اپنی بجٹ تجاویز میں ایسوسی ایشن نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ عالمی کشیدگی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث صنعت اور برآمدات کے لیے چیلنجز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ایسوسی ایشن نے تجویز پیش کی کہ بجٹ میں سیلز ٹیکس ریفنڈ، ای ایف ایس اور ایڈوانس ٹیکس کے مسائل کو حل کرنا ہوگا۔
صنعت کے اندر جدید ٹیکنالوجی، توانائی بچت اور پائیدار ترقی پر مبنی اصلاحات لانا ہوں گی۔
فباٹی کے صدر شیخ تحسین نے تجویز دی کہ برآمد کنندگان (ایکسپورٹرز) کے لیے آسان اور مستحکم فائنل ٹیکس ریجیم کو بحال کیا جائے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

























Comments