BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ، نیپرا نے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی

  • کے الیکٹرک غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کر رہا ہے اور طے شدہ شیڈول کی پاسداری نہیں کی جا رہی، نوید الٰہی شیخ
شائع اپ ڈیٹ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کے-الیکٹرک کی انتظامیہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

یہ معاملہ اپریل 2026 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) سے متعلق عوامی سماعت کے دوران سامنے آیا، جس میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے-جی) نے 1.73 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تاکہ 16.03 ارب روپے کی وصولی ممکن بنائی جا سکے۔ ادارے نے بتایا کہ ہائیڈل پیداوار میں کمی، مشرقِ وسطیٰ تنازع کے باعث آر ایل این جی کی عدم دستیابی، کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں کمی اور کینپ-3 میں خرابی کے باعث پیداوار متاثر ہوئی۔

اجلاس میں حکام نے بتایا کہ نسبتاً کم ایف سی اے کی بڑی وجہ مقامی گیس کی راشننگ، ہائیڈل پیداوار اور لوڈشیڈنگ کے کم دورانیے تھے۔

سماعت کے دوران ڈائریکٹر جنرل کنزیومر افیئرز ڈویژن نوید الٰہی شیخ نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کر رہا ہے اور طے شدہ شیڈول کی پاسداری نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں سے شکایات موصول ہوئی ہیں، جبکہ فالٹس کی بروقت درستگی نہ ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

نیپرا نے قرار دیا کہ یوٹیلیٹی مقررہ اوقات کی پابندی نہیں کر رہی اور گرمی کے موسم میں غیر ضروری لوڈشیڈنگ بڑھا رہی ہے۔ اتھارٹی نے کے-الیکٹرک کو ہدایت دی کہ وہ لوڈشیڈنگ کے طریقہ کار اور لو-لاس و ہائی-لاس ٹائمنگ کی خلاف ورزی پر جامع رپورٹ جمع کرائے۔

سماعت میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آءی) کے نمائندے تنویر بری نے بھی نیپرا سے کے-الیکٹرک کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

سی ای او سی پی پی اے-جی ریحان اختر نے بتایا کہ اپریل میں خطے کی کشیدگی کے باعث توانائی کی فراہمی متاثر ہوئی اور اس دوران درآمدی ایل این جی دستیاب نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مقامی گیس کو آر ایل این جی پاور پلانٹس کی طرف موڑا جس سے فیول چارجز میں کچھ ریلیف ملا۔

سی پی پی اے-جی کے مطابق اپریل میں مجموعی بجلی کی کھپت میں 8.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ صنعتی شعبے کی کھپت میں اضافہ دیکھا گیا۔ ادارے نے بتایا کہ اگلے دو ماہ کے لیے گیس اور بجلی کی فراہمی کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔

کے-الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ ادارہ نیپرا کی ہدایات پر مکمل عمل کرے گا اور رپورٹ جمع کرائے گا۔ ترجمان کے مطابق لوڈشیڈنگ نیشنل الیکٹرک پالیسی کے مطابق کی جا رہی ہے جبکہ شہری ترقیاتی کاموں کے باعث مقامی فالٹس بھی رپورٹ ہو رہے ہیں، جنہیں جلد دور کیا جا رہا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف