کپاس کی نئی فصل کے سیزن کا مندی کے ساتھ آغاز، قیمتوں میں نمایاں کمی
- قیمتیں 1,500 روپے فی من تک گر کر 21,600 روپے پر آ گئیں
مالیاتی سال 27-2026 کے لیے کپاس کی نئی فصل کا سیزن مندی کے ساتھ شروع ہوا اور قیمتیں 1,500 روپے فی من تک گر کر 21,600 روپے پر آ گئیں۔
عالمی منڈی میں بھی نیویارک کاٹن فیوچرز گر کر 75 سے 76 سینٹ فی پاؤنڈ رہ گیا۔ ملکی پیداوار میں مسلسل کمی کے باعث ٹیکسٹائل ملز درآمدی کپاس پر مجبور ہیں، جس سے زرمبادلہ پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ اپٹما کے مطابق حکومت کی ناقص پالیسیوں اور گیس و بجلی کی مہنگی قیمتوں کی وجہ سے 150 سے 200 ٹیکسٹائل ملز بند ہو چکی ہیں۔
مزید برآں کپاس کے روایتی علاقوں میں شوگر ملز کے قیام نے کسانوں کو گنے کی کاشت کی طرف مائل کیا ہے، جس سے کپاس کی پیداوار تشویشناک حد تک کم ہو کر 55 لاکھ گانٹھوں تک گر گئی ہے۔ دوسری طرف پاکستان کاٹن جِنرز ایسوسی ایشن نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کرکے بھاری ٹیکسز میں ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر ایف آئی اے کی جانب سے کاٹن ایکسچینج بلڈنگ پر مبینہ قبضے کے باعث اسپاٹ ریٹ کا اجرا معطل ہے، جس پر تاجر برادری سخت پریشان ہے۔

























Comments