BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.04%)
KSE100 Decreased By (-0.5%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.01 Decreased By ▼ -4.44 (-2.31%)
FABL 94.00 Decreased By ▼ -0.14 (-0.15%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.01 Decreased By ▼ -0.55 (-2.81%)
HBL 305.80 Decreased By ▼ -0.30 (-0.1%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.66 Decreased By ▼ -1.50 (-1.61%)
OGDC 314.99 Decreased By ▼ -1.74 (-0.55%)
PAEL 35.18 Decreased By ▼ -0.45 (-1.26%)
PIBTL 14.65 Decreased By ▼ -0.03 (-0.2%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.95 Decreased By ▼ -3.96 (-1.75%)
PRL 91.25 Decreased By ▼ -1.77 (-1.9%)
SNGP 90.89 Decreased By ▼ -0.95 (-1.03%)
SSGC 23.29 Decreased By ▼ -0.52 (-2.18%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.51 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

پہلا ون ڈے: گرین شرٹس کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

  • پاکستان کیلئے ہزارویں میچ میں شرکت اور کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے، شاہین شاہ آفریدی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں گرین شرٹس کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا پاکستانی ٹیم ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں آج اپنا ہزارواں میچ کھیل رہی ہے، پاکستان کیلئے ہزارویں میچ میں شرکت اور کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم کیلئے یہ تاریخی موقع ہے، کوشش کریں گے کہ عمدہ پرفارمنس پیش کریں اور میچ میں کامیابی حاصل کریں۔

دورے کے لیے ابتدائی طور پر کپتان مقرر کیے جانے والے مچل مارش بھی ٹخنے کی انجری کے باعث باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد اب جوش انگلس اس سیریز میں قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

کپتان جوش انگلس نے آسٹریلوی اسکواڈ کو باصلاحیت قرار دیا اور کہا کہ وہ حریف ٹیم کو سخت ٹکر دیں گے۔

جوش انگلس کا کہنا تھا کہ یقیناً مچل مارش کی خدمات سے محروم ہونا مایوس کن ہے اور بدقسمتی سے ہمیں کچھ دیگر کھلاڑیوں کی کمی کا بھی سامنا ہے لیکن ہمارے اسکواڈ میں کچھ انتہائی شاندار اور پرجوش کھلاڑی موجود ہیں۔

Comments

200 حروف