BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں مندی : کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 700 پوائنٹس کی کمی

  • بینچ مارک انڈیکس 167,844.24 پوائنٹس کی سطح پر بند
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جہاں کاروباری ہفتے کے آخری روز بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں دونوں طرف رجحان نظر آیا اور مارکیٹ تقریباً 700 پوائنٹس کی مندی پر بند ہوئی۔

پچھلی تیزی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس میں 0.66 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے مارکیٹ کے اختتام پر اپنے تبصرے میں کہا کہ کاروبار کا یہ مثبت آغاز ان خبروں کے باعث ہوا جن کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

تاہم دن کے دوسرے حصے میں کاروباری سیشن کے دوران سرمایہ کاروں نے ویک اینڈ سے قبل منافع خوری کو ترجیح دی اور شیئرز کی فروخت شروع کر دی، جس نے بینچ مارک انڈیکس کو گرا کر دورانِ ٹریڈنگ 167,480 پوائنٹس کی نچلی سطح پر پہنچا دیا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 670.20 پوائنٹس یا 0.4 فیصد کی کمی کے ساتھ 167,844.24 کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی جہاں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے چھائی امید پرستی اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، جس نے بڑے پیمانے پر خریداری کو متحرک کیا۔ 100 انڈیکس گزشتہ روز کے مقابلے میں 3,683.02 پوائنٹس یا 2.23 فیصد اضافے کے ساتھ 168,514.45 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

بین الاقوامی سطح پر جمعہ کو ایشیائی اسٹاکس میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ امریکی ڈالر چھ ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب موجود رہا۔ دوسری جانب تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا کیونکہ سرمایہ کار اب بھی امریکہ ایران امن مذاکرات میں کسی بڑی کامیابی کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں، اگرچہ دونوں فریقین کے درمیان اہم مسائل پر اب بھی اختلافات برقرار ہیں۔

سرمایہ کاروں کے لیے تشویش کی اصل وجہ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش بنی ہوئی ہے جو دنیا بھر میں توانائی کی فراہمی کے لیے انتہائی اہم ترین راستہ ہے۔ اس صورتحال نے خام تیل کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچا دیا ہے اورمہنگائی کے خدشات کی وجہ سے شرح سود کے عالمی منظرنامے کو تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں گزشتہ تقریباً تین ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں کچھ اچھے اشارے ملے ہیں، تاہم تہران کے یورینیم ذخائر اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول جیسے اہم امور پر اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔

اسٹاک مارکیٹس میں جاپان کے علاوہ ایشیا بحر الکاہل کے شیئرز کا ایم ایس سی آئی کا وسیع ترین انڈیکس 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ معمولی ہفتہ وار برتری کی جانب گامزن نظر آیا جبکہ جاپان کے نکی انڈیکس میں 2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب امریکی اسٹاک فیوچرز میں 0.2 فیصد اور یورپی فیوچرز میں 0.8 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی گرین بیک (ڈالر) کے مقابلے میں 3 پیسے کے اضافے سے 278.52 کی سطح پر بند ہوئی۔

آل شیئر انڈیکس میں کاروباری حجم گزشتہ سیشن کے 729.40 ملین شیئرز کے مقابلے میں کم ہو کر 480.82 ملین شیئرز رہ گیا۔

شیئرز کی مالیت بھی پچھلے سیشن کے 34.99 ارب روپے کے مقابلے میں گھٹ کر 22.72 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

ستارہ پیٹرولیم 80.10 ملین شیئرز کے ساتھ کاروباری حجم میں پہلے نمبر پر رہی، جس کے بعد پرویز احمد کمپنی 34.78 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے اور پی ٹی سی ایل 26.69 ملین شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

جمعہ کو مجموعی طور پر 486 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں سے 160 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 280 میں کمی جبکہ 46 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Comments

200 حروف