BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی کے انسداد کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط، تعاون کے فروغ پر اتفاق

  • ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے بین الاقوامی جرائم کے خلاف تعاون، انٹیلی جنس کے تبادلے اور سائبر سیکیورٹی کے امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے جمعہ کے روز ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔

اس ملاقات کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ توقع ہے کہ یہ معاہدہ جنوبی ایشیا میں پھیلے ہوئے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورکس اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے سرحد پار جرائم کے انسداد، انٹیلی جنس کے تبادلے اور سائبر سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

وفاقی وزیر داخلہ اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی دو روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچے، جہاں ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ کے سیکرٹری اسد عالم صائم، وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری ابو نعیم اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نجم الدین نے کیا۔

پاکستان کے ہائی کمشنر برائے بنگلہ دیش عمران حیدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دورے کے دوران محسن نقوی کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے قائم مقام صدر تمیم اقبال سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں آئندہ سال شیڈول ایشیا کپ کی تیاریوں اور انتظامات پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

پی سی بی چیئرمین کی حیثیت کے علاوہ محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کے طور پر بھی ملاقاتیں کریں گے، جبکہ اے سی سی کے متعدد رکن ممالک کے نمائندوں کی ڈھاکہ میں ہونے والی مشاورت میں شرکت بھی متوقع ہے۔

Comments

Comments are closed.